پنجاب میں کسانوں کا 'ریل روکو' احتجاج، ٹرین خدمات متاثر

کسانوں نے اپنے مطالبات کی عدم تکمیل پر مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ ٹرین خدمات میں خلل کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

چنڈی گڑھ: سنیوکت کسان مورچہ (غیر سیاسی) اور کسان مزدور مورچہ کی کل پر 'ریل روکو' تحریک کے دوران اتوار کو پنجاب کے مختلف علاقوں میں کسانوں نے ریلوے ٹریک پر احتجاج کیا اور ایم ایس پی کی قانونی ضمانت سمیت متعدد مطالبات کے لیے صدائے احتجاج بلند کی۔

خیال رہے کہ کسان تنظیموں کی کال پر ملک بھر کے کسانوں نے 'ریل روکو' تحریک چلائی، جس کا اثر کئی شہروں میں نظر آیا۔ کسانوں نے اپنے مطالبات پورے نہ کرنے پر مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ ٹرین سروس متاثر ہونے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ مظاہرہ دوپہر 12 بجے شروع ہوا اور شام 4 بجے تک جاری رہا۔


پنجاب میں کسانوں نے امرتسر، لدھیانہ، ترن تارن، ہوشیار پور، فیروز پور، فاضلکا، سنگرور، مانسا، موگا اور بٹھنڈہ سمیت 22 اضلاع میں 52 مقامات پر ریلوے ٹریک پر احتجاج کیا۔ کسان لیڈر سرون سنگھ پنڈھیر نے لوگوں سے بڑی تعداد میں احتجاج میں شامل ہونے کی اپیل کی تھی۔

سنیوکت کسان مورچہ میں شامل کسان تنظیمیں، بھارتیہ کسان یونین (ایکتا اوگراہاں)، بی کے یو (دکوندا-دھنیر) اور کرانتی کاری کسان یونین نے بھی 'ریل روکو' تحریک میں حصہ لیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔