لوک سبھا انتخابات کے لیے ٹی ایم سی کی امیدواروں کی فہرست جاری، یوسف پٹھان کا نام شامل
ٹی ایم سی نے مغربی بنگال کی تمام 42 سیٹوں کے لیے لوک سبھا انتخابات کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ سابق کرکٹر یوسف پٹھان بہرام پور لوک سبھا سیٹ سے ٹی ایم سی کے امیدوار ہوں گے
کولکاتا: ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے مغربی بنگال کی تمام 42 سیٹوں کے لیے لوک سبھا انتخابات کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ سابق کرکٹر یوسف پٹھان بہرام پور لوک سبھا سیٹ سے ٹی ایم سی کے امیدوار ہوں گے۔ اس کے علاوہ ٹی ایم سی نے مہوا موئترا کو بنگال کی کرشن نگر لوک سبھا سیٹ سے دوبارہ امیدوار بنایا ہے۔
ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی نے 42 لوک سبھا سیٹوں کے لیے ترنمول کانگریس کے امیدواروں کی فہرست جاری کی۔ انہوں نے بتایا کہ آسنسول سے لوک سبھا سیٹ کے لئے ٹی ایم سی کے امیدوار شتروگھن سنہا ہوں گے۔ ممتا بنرجی نے اعلان کیا ہے کہ ترنمول کانگریس مغربی بنگال میں اکیلے الیکشن لڑے گی۔ اس کے علاوہ آسام اور میگھالیہ میں بھی الیکشن لڑے گی۔ اکھلیش یادو کے ساتھ یوپی میں ایک سیٹ پر الیکشن لڑنے کی بات چیت چل رہی ہے۔
ٹی ایم سی کی فہرست میں یہ نام شامل ہیں: کوچ بہار (ایس سی) - جگدیش سی بسونیاط، علی پور دوار (ST)- پرکاش چک بدائک، جلپائی گوڑی (ایس سی) - نرمل چودھری رائے، دارجلنگ- گوپال لاما، رائے گنج- کرشنا کلیانی، بلورگھاٹ- بپلب مترا، مالدہ نارتھ- پرسون بنرجی، مالدہ جنوبی- شاہنواز علی ریحان، جنگی پور- خلیل الرحمان، بہرام پور- یوسف پٹھان، مرشد آباد- ابو طاہر خان، کرشن نگر- مہوا موئترا، راناگھاٹ (ایس سی) - مکٹ منی ادھیکاری، بونگاؤں- وشواجیت داس، بیرک پور- پارتھا بھومک، دم دم- پروفیسر سوگتا رائے، باراسات- کاکولی گھوش دستیدار، جوئے نگر (ایس سی) - پرتیما منڈل، متھرا پور (ایس سی) - باپی ہلدر، ڈائمنڈ ہاربر- ابھیشیک بنرجی، جادھو پور- سیونی گھوش، کولکاتا جنوبی- مالا رائے، کولکاتا نارتھ- سدیپ بندوپادھیائے، ہاوڑہ- پرسون بنرجی، البیریا۔ساجدہ احمد، سیرامپور- کلیان بنرجی، ہگلی- رچنا بنرجی، آرام باغ (ایس سی) - متھالی داس، تملوک- دیبانگشو بھٹاچاریہ، کنٹھی - اتم بارک، گھاٹل- دیپک ادھیکاری (دیو)، 33 جھارگرام (ایس ٹی) - کالی پاڑا سورین، مدنی پور- جون مالیہ، پرولیا- شانتارام مہتو، بانکورہ - اروپ چکرورتی، بشنو پور (ایس سی) - سجاتا منڈل، بردھمان پوربا (ایس سی) - ڈاکٹر شرمیلا سرکار، بردھمان درگاپور- کیرتی آزاد، آسنسول- شتروگھن سنہا، بولپور (ایس سی) - اسیت کمار مل، بیر بھوم - شتابدی رائے۔
مغربی بنگال کی تمام 42 لوک سبھا سیٹوں کے لیے ٹی ایم سی کے اپنے امیدواروں کا اعلان کرنے پر کانگریس کے ایم پی جے رام رمیش نے کہا کہ انڈین نیشنل کانگریس نے بار بار مغربی بنگال میں ٹی ایم سی کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم کا باعزت معاہدہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ کانگریس نے ہمیشہ کہا ہے کہ اس طرح کے معاہدے کو مذاکرات کے ذریعے حتمی شکل دی جانی چاہیے نہ کہ یکطرفہ اعلانات کے ذریعے۔ کانگریس ہمیشہ چاہتی ہے کہ 'انڈیا' اتحاد مل کر بی جے پی کا مقابلہ کرے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔