کسانوں نے کی ہریانہ کے وزیر داخلہ انل وِج کے قافلہ کی مخالفت، خوب ہوا ہنگامہ

انل وِج اپنے پی اے اجے کا حال چال جاننے پہنچے تھے جب کچھ لوگوں نے ان کے قافلے کی مخالفت میں آواز اٹھانی شروع کر دی۔ معاملہ اس وقت بگڑ گیا جب پولیس نے ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا۔

انل وِج، تصویر آئی اے این ایس
انل وِج، تصویر آئی اے این ایس
user

تنویر

متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا مظاہرہ جاری ہے اور کئی ریاستوں میں بی جے پی وزراء کو ناراض کسانوں کا لگاتار سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایسا ہی کچھ انبالہ میں دیکھنے کو ملا جہاں زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ کر رہے کسانوں نے بدھ کی دیر شب ہریانہ کے وزیر داخلہ کے قافلہ کی مخالفت کی اور پھر جمعرات کی صبح اس تعلق سے ایک ہنگامہ کی حالت پیدا ہو گئی۔ پولیس کے ذریعہ کئی کسانوں کو حراست میں لیا گیا ہے اور انھیں بس سے پولیس لائن لے جانے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق انل وِج دیر رات چندر پوری میں اپنے پی اے اجے کا حال چال جاننے پہنچے تھے جب کچھ لوگوں نے ان کے قافلے کی مخالفت میں آواز اٹھانی شروع کر دی۔ معاملہ اس وقت بگڑ گیا جب پولیس نے ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا۔ اس کے بعد رات میں ہی کئی لوگوں نے انبالہ-دہلی شاہراہ کو جام کر دیا۔ کسی طرح راستہ کھلوایا گیا، لیکن جمعرات کی صبح لوگوں نے پھر سے شاہراہ پر ہنگامہ شروع کر دیا۔ موقع پر پہنچی پولیس ان لوگوں کو گاڑی میں بٹھا کر انبالہ شہر لے گئی۔ دوسری طرف پولیس نے انل وِج کی رہائش پر سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔