راجستھان کے کسان 24 جنوری کو راج بھون کا گھیراؤ کریں گے

کسان لیڈر ہمت سنگھ نے کہا کہ راجستھان میں کسانوں کی زمینوں کی نیلامی کے خلاف 24 جنوری کو دوپہر 2 بجے ریاست کی تمام کسان تنظیموں کے ساتھ گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گورنر رجستھان کلراج مشرا، تصویر آئی اے این ایس
گورنر رجستھان کلراج مشرا، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جے پور: راجستھان میں کسان 24 جنوری کو راج بھون کا گھیراؤ کریں گے اور کسانوں کی زمین کی قرقی اور نیلامی نہ کرنے سے متعلق ریاستی حکومت کی طرف سے منظور کیے گئے بل پر دستخط کرنے کا مطالبہ کریں گے۔ کسان لیڈر ہمت سنگھ نے آج کہا کہ راجستھان میں کسانوں کی زمینوں کی نیلامی کے خلاف 24 جنوری کو دوپہر 2 بجے ریاست کی تمام کسان تنظیموں کے ساتھ گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران گورنر کلراج مشرا سے ایک میمورنڈم کے ذریعہ درخواست کی جائے گی کہ ریاستی حکومت کی طرف سے منظور کردہ بل پر دستخط کریں۔ گرجر نے بتایا کہ 2 نومبر 2020 کو ریاستی اسمبلی میں بل لاکر کسانوں کو راحت دینے کے لیے پانچ ایکڑ زمین پر کے سی سی قرض لینے پر کسانوں کی زمین قرق اور نیلام نہیں کرنے کا بل پاس کیا گیا تھا، لیکن نیشنل بینکوں کے افسران اور سب ڈویزنل افسران ریاست کے سینکڑوں کسانوں کی زمینیں نیلام کر رہے ہیں۔


گرجر نے بتایا کہ اس سلسلے میں انہوں نے وزیر اعلیٰ سے ان معاملات کا نوٹس لینے کی درخواست کی ہے اور ریاستی حکومت نے کسانوں کی زرعی زمین کی نیلامی روکنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے ہمیشہ کسانوں کے مفاد میں فیصلے کیے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔