کسانوں کا آج پارلیمنٹ مارچ، کئی پارٹیوں کی حمایت، دفعہ 144 لاگو، ٹریفک پولیس نے ایڈوائزی جاری کی

نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں گزشتہ کئی ہفتوں سے احتجاج کر رہے کسانوں نے آج پارلیمنٹ کی جانب کوچ کا اعلان کیا ہے۔ انہیں روکنے کے لیے محکمہ پولیس نے الرٹ جاری کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے

<div class="paragraphs"><p>کسانوں کے احتجاج کی فائل ٹوٹو۔ تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

کسانوں کے احتجاج کی فائل ٹوٹو۔ تصویر: آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: زمین ایکویزیشن کے خلاف گریٹر نوئیڈا میں دھرنے پر بیٹھے کسانوں نے اپنا احتجاج تیز کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی جانب کوچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ گزشتہ کل انہوں نے مہا پنچایت میں پارلیمنٹ کے گھیراؤ کا فیصلہ کیا تھا۔ کسانوں کے اس فیصلے کے پیشِ نظر پولیس بھی الرٹ ہو گئی ہے۔ کسانوں کو پارلیمنٹ کی جانب جان سے روکنے کے لیے پورے ضلع میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

اطلاع  کے مطابق کسانوں کی مہا پنچایت کی مختلف کسان تنظیموں اور اپوزیشن پارٹیوں نے بھی حمایت کی ہے۔ اپنے احتجاج کی کامیابی کے لیے کسانوں نے ہر گاؤں میں عوامی رابطہ مہم بھی چلائی۔اپنے مطالبات کے لیے کسی کئی دنوں سے گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کے باہر احتجاج کر رہے ہیں۔ پارلیمنٹ کی جانب کوچ میں کئی دیہاتوں کے سینکڑوں کسانوں کی شرکت متوقع ہے۔


محکمہ پولیس اس بات کی کوشش میں ہے کہ کسانوں کو آگے نہ بڑھنے دیا جائے۔ کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے دہلی جانے والی سڑکوں پر زبردست ٹریفک جام ہے۔ کسان صبح سے ہی جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس احتجاج میں تقریباٍ 150 گاؤں کے کسان حصہ لے رہے ہیں۔ پولیس کے ذریعے کسانوں کے احتجاج ونقل و حرکت پر ڈرون کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔

اس احتجاجی مارچ میں این ٹی پی سی سے متاثر ہونے والے 24 گاؤں اور نوئیڈا اتھارٹی سے متاثر ہونے والے 81 گاؤں کے نمائندے شامل ہیں۔ واضح رہے کہ نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کے باہر گزشتہ کئی ہفتوں سے مسلسل احتجاج کر رہے کسانوں کے درمیان اتھارٹی کے افسران  و پولیس کے ساتھ کئی بار بات چیت ہوئی لیکن کسی کا بھی نتیجہ مثبت نہیں نکلا۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 52 دنوں میں ڈی ایم کو میمورنڈم دینے سے لے کر تالہ بندی، پارلیمنٹ کا گھیراؤ جیسی کئی باتوں پر اتھارٹی کے افسران سے کئی بار بات چیت کی جاچکی ہے۔


دوسری جانب کسانوں کے اس مارچ کے پیشِ نظر دہلی-این سی آر میں ٹریفک کی ایڈوائزی  جاری کی گئی ہے۔ اس کے مطابق نوئیڈا غازی آباد سے دہلی آنے جانے والے راستوں پر پریشانی ہو سکتی ہے۔ دہلی ٹریفک پولیس نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’8فروری 2024 کو سونیا وہار، ڈی این ڈی، چِلّا، غازی پور، سبھاپور، اپسرا اور لونی سرحدوں سے جڑے راستوں پر بھاری ٹریفک ہو سکتی ہے۔ وہیں نوئیڈا پولیس کا کہنا ہے کہ صبح 7 سے 10 بجے تک یمنا ایکسپریس وے اور نوئیڈا گریٹر نوئیڈا ایکسپریس وے پر بڑی و درمیانی مال بردار گاڑیوں کی آمد ورفت پر پابندی رہے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔