دھوتی پہنے کسان کو نہیں دیا داخلہ، کرناٹک حکومت نے بنگلورو کے جی ٹی مال کو کیا 7 دنوں کے لیے بند

اس واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد یہ معاملہ کرناٹک کی اسمبلی میں اٹھا۔ اس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کرناٹک کے شہری ترقی کے وزیر برتھی سریش نے مال انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کا وعدہ کیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>ناگراج اپنے 70 سالہ والد&nbsp;فقیرپّا کے ساتھ / ’ایکس‘&nbsp;@amitbhawani</p></div>

ناگراج اپنے 70 سالہ والدفقیرپّا کے ساتھ / ’ایکس‘@amitbhawani

user

قومی آوازبیورو

دھوتی پہنے ہوئے ایک بزرگ کو مال میں داخلے سے منع کرنا بنگلورو کے جی ٹی مال کے لیے مہنگا پڑ گیا۔ جی ٹی مال کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کرناٹک حکومت نے 7 دنوں کے لیے بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ کرناٹک حکومت نے یہ کارروائی اس واقعے کے بعد دیا ہے جس میں ایک 70 سالہ شخص کو محض اس لیے مال کے اندر داخل ہونے سے روک دیا گیا کیونکہ وہ دھوتی پہنے ہوئے تھا۔

اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد یہ معاملہ کرناٹک کی اسمبلی میں اٹھا۔ اس واقعے کی سخت نوٹس لیتے ہوئے کرناٹک حکومت کے شہری ترقی کے وزیر برتھی سریش نے مال انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے اسمبلی میں کہا تھا کہ قانون کے مطابق حکومت سات دنوں کے لیے مال کو بند کر سکتی ہے۔ میں نے بروہت بنگلورو مہانگرا پالیکے (بی بی ایم پی) کے حکام سے بات کی ہے اور واقعے کے خلاف کارروائی کے طور پر مال کو سات دنوں کے لیے بند رکھا جائے گا۔ وزیر برتھی سریش کے اس اعلان کے بعد اسپیکر یوٹی قادر فرید نے اس کا خیر مقدم کیا اور وزیر سے کہا کہ وہ اس حکم کو فوری طور پر نافذ کریں۔


اس وائرل ویڈیو میں فقیرپّا نامی ایک 70 سالہ کسان اپنے بیٹے ناگراج کے ساتھ فلم دیکھنے کے لیے مال کے پاس نظر آ رہے ہیں۔ دونوں کے پاس ٹکٹ ہونے کے باوجود انہیں مال میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔ تفتیش کرنے پر سیکیورٹی اہلکاروں نے بتایا کہ مال کے اصولوں کے مطابق دھوتی پہنے لوگ مال میں داخل نہیں ہوسکتے۔ اس کے بعد ناگراج نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حکومت سے کارروائی کی درخواست کی۔

دوسری جانب جب یہ معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو مقامی کسان یونینوں نے احتجاج شروع کر دیا اور مال انتظامیہ سے کسان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ اداکارہ اور ماڈل گوہر خان نے انسٹاگرام پر اس واقعے کی مذمت کی۔ انہوں نے لکھا کہ یہ بالکل شرمناک ہے۔ مال کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے... یہ ہندوستان ہے اور ہمیں اپنی ثقافت پر فخر ہونا چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔