عمر خالد کی تعریف کرتے ہوئے مشہور اداکار پرکاش راج نے کیا ٹوئٹ
پرکاش راج نے جو ویڈیو ’ری-شیئر‘ کی ہے وہ داراب فاروقی نے اپنے ٹوئٹر پر لگائی ہے، اس ویڈیو میں عمر خالد اپنے بھانجے سے ملاقات کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
مشہور و معروف اداکار پرکاش راج ’ہیش ٹیگ جسٹ آسکنگ‘ کے تحت کیے گئے اپنے ٹوئٹ پر اکثر سرخیوں میں رہتے ہیں۔ انھوں نے اس ہیش ٹیگ کے ساتھ تازہ ٹوئٹ جے این یو کے سابق طالب علم اور جیل میں بند عمر خالد سے متعلق کیا ہے۔ ٹوئٹ میں پرکاش راج نے عمر خالد کو اپنے وقت کا ’سپر ہیرو‘ قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کیا اسمرتی ایرانی کے غصہ کی وجہ گجرات اور وہ خود ہیں؟
دراصل پرکاش راج نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر عمر خالد کی ایک ویڈیو کو ری-شیئر کیا ہے اور لکھا ہے ’’ہمارے وقت کا سپر ہیرو۔ مجھے فخر ہے کہ میں انھیں جانتا ہوں۔‘‘ انھوں نے اس ٹوئٹ کے ساتھ ’فری عمر خالد‘ اور ’فری آل پالیٹیکل پریزنرس‘ ہیش ٹیگ بھی لگایا ہے۔ پرکاش راج نے جو ویڈیو ’ری-شیئر‘ کی ہے وہ داراب فاروقی نے اپنے ٹوئٹر پر لگائی ہے۔ اس ویڈیو میں عمر خالد اپنے بھانجے سے ملاقات کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
داراب فاروقی نے جو ٹوئٹ کیا ہے اس میں ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے ’’ہم اس بچے کو کیا بتانے جا رہے ہیں کہ اس کے ماموں کو کیوں قید کیا جا رہا ہے؟ کہ اس کا ماموں اچھا انسان ہے جو بے بسوں کے لیے لڑتا ہے؟ کہ وہ بہتر زندگی کے لیے امریکہ جا سکتا تھا لیکن اس نے رہنے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ کم خوش قسمتوں کو پیچھے نہیں چھوڑ سکا؟‘‘
یہ بھی پڑھیں : پے ٹی ایم مال کو ملی راحت، ڈاٹا بریچ کا دعویٰ واپس لیا گیا
واضح رہے کہ ہائی کورٹ نے عمر خالد سے 21 فروری 2020 کو امراوتی میں اپنی تقریر میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کرنے کے معاملے میں پوچھ تاچھ کی تھی۔ اس کے بعد خالد کو 13 ستمبر 2020 کو گرفتار کر لیا گیا تھا اور تب سے وہ حراست میں ہے۔ خالد، شرجیل امام اور کئی دیگر لوگوں پر انسداد دہشت گردی قانون (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) اور تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت مبینہ طور پر فروری 2020 کے فسادات کے ماسٹر مائنڈ ہونے کے لیے معاملہ درج کیا گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔