پے ٹی ایم مال کو ملی راحت، ڈاٹا بریچ کا دعویٰ واپس لیا گیا

ویب سائٹ ’ہیو آئی بین پانڈ ڈاٹ کام‘ جو انٹرنیٹ صارفین کو یہ جانچنے کی اجازت دیتا ہے کہ کیا ان کے ذاتی ڈاٹا سے سمجھوتہ کیا گیا ہے، نے پے ٹی ایم مال سے متعلق اپنے ڈاٹا بریچ کے دعوے کو واپس لے لیا ہے۔

پے ٹی ایم مال
پے ٹی ایم مال
user

قومی آواز بیورو

ایک ویب سائٹ ’ہیو آئی بین پانڈ ڈاٹ کام‘ جو انٹرنیٹ صارفین کو یہ جانچنے کی اجازت دیتا ہے کہ کیا ان کے ذاتی ڈاٹا سے سمجھوتہ کیا گیا ہے، نے پے ٹی ایم مال سے متعلق اپنے ڈاٹا بریچ کے دعوے کو واپس لے لیا ہے۔ پلیٹ فارم کے بانی ٹرائے ہنٹ نے ٹوئٹ کیا کہ ڈاٹا سرکولیٹنگ کا پے ٹی ایم سے کوئی تعلق نہیں ہے اور خلاف ورزی کا معاملہ بے بنیاد معلوم پڑتا ہے۔ ٹرائے نے پوسٹ کیا ہے کہ ’’اس ڈاٹا بریچ پر ایک اَپ ڈیٹ: اسے ایٹ دی ریٹ ہیو آئی بین پانڈ میں لوڈ کرنے کے بعد ایٹ دی ریٹ پے ٹی ایم کی انفوسیک ٹیم کے سربراہ نے رابطہ کیا اور ہم نے ڈاٹا کے ثبوت کے بارے میں بات چیت کی، جس کے بارے میں ان کا ماننا ہے کہ یہ بریچ ان سے نہیں ہوا ہے۔ اب ہم اجتماعی طور سے مانتے ہیں کہ یہ من گڑھت ہے۔‘‘

ٹرائے نے اپنے ٹوئٹر تھریڈ میں یہ بھی جوڑا کہ ’’میں نے انھیں وہ ڈاٹا بھیجا جو پھیل رہا تھا، انھوں نے تجزیہ کیا اور کئی اہم نتائج نکالے جن میں سے پہلا سب سے اہم یہ ہے کہ وہاں بہت سارا ڈاٹا ہے جسے وہ کبھی جمع نہیں کرتے ہیں۔‘‘ پے ٹی ایم مال نے اس سے پہلے بدھ کو اس دعویٰ کو خارج کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے صارفین کا ڈاٹا پوری طرح سے محفوظ ہے اور سال 2020 میں ڈاٹا لیک سے جڑے دعوے پوری طرح سے جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔‘‘ کمپنی نے کہا تھا کہ ’’ہیو آئی بین پانڈ ڈاٹ کام پلیٹ فارم پر اَپ لوڈ کیا گیا ایک نقلی ڈمپ فائر فاکس پر ڈاٹا خلاف ورزی کے بارے میں غلط تنبیہ دیتی ہے۔ ہم معاملے کو سلجھانے کے لیے فائر فاکس اور پلیٹ فارم کے رابطہ میں ہیں۔‘‘


مقبول ویب براؤزر موزیلا کے ایک محفوظ ٹریکر فائر فاکس مانیٹر نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک بار خلاف ورزی کی تلاش اور تصدیق کے بعد اسے 26 جولائی 2022 کو ہمارے ڈاٹا بیس میں جوڑا گیا تھا۔ آن لائن پلیٹ فارم کے حالیہ دعووں کو اگست 2020 میں پے ٹی ایم مال سے جڑے ایک مبینہ ڈاٹا لیک کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا، جسے یو ایس بیسڈ سائبر ریسرچ فرم سائبل نے ہری جھنڈی دکھائی تھی۔ حالانکہ پے ٹی ایم مال نے پوری طرح سے داخلی جانچ اور ایک باہری آڈٹ کیا تھا، جس سے پتہ چلا کہ دعویٰ بالکل جھوٹا تھا۔ درحقیقت خلاف ورزی کے لیے ذمہ دار ہیکر گروپ نے بھی دعویٰ کی تردید کی تھی۔

پے ٹی ایم مال کے ترجمان نے کہا کہ ’’ہمارے سسٹم کی ڈاٹا خلاف ورزی کو فلیگ کرنے والے آن لائن پلیٹ فارم نے اس کا تجزیہ کیا اور ذمہ داری سے اپنے دعویٰ کو واپس لے لیا۔ یہ ہمارے پہلے کے بیان کی تصدیق کرتا ہے، جہاں ہم نے کہا تھا کہ پوری طرح سے جانچ کرنے کے بعد ڈاٹا بریچ کا ہمارے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہم اپنے صارفین کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ان کا ڈاٹا بالکل محفوظ ہے اور اس کی حفاظت کرنا ہماری سب سے بڑی ترجیح ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔