قومی راجدھانی دہلی میں شدید گرمی اور لو کا قہر

محکمہ کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں جمعہ تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 اور 44 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

دہلی میں شدید گرمی، تصویر یو این آئی
دہلی میں شدید گرمی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں شدید گرمی اور لوکا قہر جاری ہے اور پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں سے بارش نہ ہونے کی وجہ سے دہلی والوں کو شدید گرمی کا سامنا ہے۔ دن کا کم از کم درجہ حرارت 22.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا اور نمی کا تناسب صبح 8.30 بجے 40 فیصد رہا۔ دن بڑھنے کے ساتھ ساتھ جزوی طور پر ابر آلود آسمان کی توقع ہے۔

جمعرات تک شمال مغربی ہندوستان کے کئی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں تین سے پانچ ڈگری تک اضافے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ دہلی میں 28 اپریل تک درجہ حرارت 44 ڈگری کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں جمعہ تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 اور 44 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔