دہلی کے ستیہ نکیتن علاقہ میں عمارت منہدم، کئی لوگوں کے پھنسنے ہونے کا اندیشہ، راحت کاری جاری
فائر بریگیڈ محکمہ کے ایک افسر نے بتایا کہ انھیں دوپہر تقریباً 1.25 بجے دہلی کے ستیہ نکیتن میں بلڈنگ نمبر 173 کے واقعہ کی اطلاع ملی، فوراً فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیوں کو موقع پر بھیج دیا گیا۔
راجدھانی دہلی کے جنوب مغربی علاقہ واقع ستیہ نکیتن میں ایک عمارت منہدم ہو گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق عمارت کے ملبے میں پانچ مزدوروں سمیت کئی لوگوں کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے۔ مکان گرنے کی خبر ملنے پر پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر راحت اور بچاؤ کام شروع کر دیا ہے۔
فائر بریگیڈ محکمہ کے ایک افسر نے بتایا کہ انھیں دوپہر تقریباً 1.25 بجے دہلی کے ستیہ نکیتن میں بلڈنگ نمبر 173 کے واقعہ کی اطلاع ملی، فوراً فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیوں کو موقع پر بھیج دیا گیا۔
مکان گرنے کی اطلاع ملنے کے بعد جنوب مغربی ضلع پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس ڈپٹی کمشنر منوج بھی موقع پر پہنچ گئے اور راحت رسانی کا عمل شروع کروا دیا۔ تازہ جانکاری کے مطابق جائے واقعہ پر بچاؤ کا کام جاری ہے۔ ملبے میں دبے لوگوں کا پتہ لگانے کے لیے ’سوان دستہ‘ یعنی ڈاگ اسکواڈ کو بھی لگایا گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔