’باہری طاقتوں کو ہمارے علاقہ میں منمانی نہیں کرنے دیں گے‘، فضائیہ سربراہ کا سخت پیغام

89ویں یومِ فضائیہ کے موقع پر فوج سے خطاب کرتے ہوئے فضائیہ سربراہ نے کہا کہ باہری طاقتوں کو ملک کے علاقے میں گھسنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

ہندوستانی فضائیہ کی تیاریوں کا تذکرہ کرتے ہوئے ائیر چیف مارشل وی آر چودھری نے جمعہ کے روز کہا کہ باہری طاقتوں کو ملک کی سرحد کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی۔ 89ویں یوم فضائیہ کے موقع پر فوج کو خطاب کرتے ہوئے فضائیہ سربراہ نے کہا کہ ہم باہری طاقتوں کو ہمارے علاقے میں منمانی نہیں کرنے دیں گے۔

ائیر چیف مارشل نے کہا کہ ’’میں آپ کو واضح سمت، اچھی قیادت اور بہترین وسائل فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کا وعدہ کرتا ہوں۔‘‘ انھوں نے فرائض کے دوران بہترین قربانی دینے والے شہید ہوئے فضائیہ کے اراکین کو بھی یاد کیا۔ فوج کی حصولیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے اور مشرقی لداخ میں ترقی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گزشتہ سال پرسکون، چیلنج سے بھرپور لیکن بہت فائدہ مند رہا ہے۔


وی آر چودھری نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے یہ بھی کہا کہ کسی واقعہ کے جواب میں فضائی افواج کی فوری کارروائی ہندوستانی فضائیہ کی جنگی جنون کا ثبوت ہے۔ انھوں نے جوانوں کی قابلیت، ہمت، عزم اور سخت محنت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قیمت پر ملک کی یکجہتی اور سالمیت کی حفاظت کرنا ان کا عین فریضہ ہے۔ انھوں نے ساتھ ہی کہا کہ ’’آپ کو وہ کرنا ہے جو یہ یقینی کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم ملک کو مایوس نہ کریں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔