رنجیت سنگھ قتل: رام رحیم سمیت 5 لوگ قصوروار قرار، 12 اکتوبر کو سنائی جائے گی سزا
ڈیرا چیف رام رحیم روہتک کے سناریا جیل میں 2 سادھویوں کی عصمت دری کے الزام میں 20 سال کی سزا اور صحافی رام چندر چھترپتی قتل معاملہ میں عمر قید کی سزا پہلے سے ہی کاٹ رہے ہیں۔
رنجیت سنگھ قتل معاملے میں سی بی آئی عدالت نے سناریا جیل میں بند ڈیرا چیف رام رحیم سمیت پانچ ملزمین کو قصوروار قرار دیا ہے۔ سی بی آئی کی خصوصی عدالت اب 12 اکتوبر کو سبھی قصورواروں کے لیے سزا کا اعلان کرے گی۔
رنجیت سنگھ قتل معاملے میں بابا رام رحیم سمیت کرشن لال، جسویت سبدیل اور اوتار کو بھی ملزم بنایا گیا تھا۔ ویسے گرمیت رام رحیم اس وقت روہتک واقع سناریا جیل میں 2 سادھویوں کی عصمت دری کے الزام میں 20 سال، اور صحافی رام چندر چھترپتی قتل معاملہ میں عمر قید کی سزا پہلے سے ہی کاٹ رہے ہیں۔
میڈیا ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق رنجیت سنگھ قتل معاملہ میں 18 اگست کو سماعت کے دوران فریق دفاع نے سی بی آئی عدالت میں حتمی جرح کے دوران سبھی دستاویزات جمع کیے تھے۔ سی بی آئی عدالت نے فریق دفاع اور سی بی آئی سے پوچھا تھا کہ کیا کوئی اور جرح اس میں کوئی فریق کرنا چاہتا ہے۔ اس پر دونوں فریقین نے منع کر دیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔