تمل ناڈو کے کانچی پورم واقع پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، 6 افراد جاں بحق، کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع
فائر بریگیڈ محکمہ کے ایک افسر نے بتایا کہ پٹاخہ بنانے والی یونٹ کے پاس لائسنس موجود تھا، لیکن یہ دھماکہ کیوں ہوا اس سلسلے میں ابھی تک مصدقہ طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
تمل ناڈو کے کانچی پورم ضلع میں کرووملائی گاؤں واقع ایک پٹاخہ فیکٹری میں زبردست دھماکہ سے ہر طرف چیخ و پکار کا عالم پیدا ہو گیا۔ کانچی پورم ضلع کے کلکٹر ایم آرتھی نے اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں اور کچھ لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں 8 افراد کے جاں بحق ہونے اور 15 افراد کے زخمی ہونے کی بات بھی کہی گئی ہے۔ پٹاخہ فیکٹری میں ہوئے اس دھماکہ کی وجہ اب تک سامنے نہیں آئی ہے، حالانکہ پولیس تحقیقات شروع ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : استقبال ماہِ رمضان... ڈاکٹر مفتی محمد مشتاق تجاروی
میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ کی خبر موصول ہونے کے بعد فائر بریگیڈ کی ٹیم اور راحت و بچاؤ کاری عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا ہے۔ فیکٹری میں دھماکہ کے بعد آگ لگ گئی ہے جس پر قابو پانے کی کوششیں فوراً شروع ہو گئیں۔ پولیس آگ لگنے کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے اور مقامی لوگوں سے پوچھ تاچھ کا عمل جاری ہے۔
ایک میڈیا رپورٹ میں جانکاری دی گئی ہے کہ جس پٹاخہ فیکٹری میں حادثہ ہوا ہے وہ کانچی پورم سے تقریباً 10 کلومیٹر دور وجھاتھوتم میں واقع ہے۔ فائر بریگیڈ محکمہ کے ایک افسر نے بتایا کہ پٹاخہ بنانے والی یونٹ کے پاس لائسنس موجود تھا، لیکن یہ دھماکہ کیوں ہوا اس سلسلے میں ابھی تک مصدقہ طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔