ایگزٹ پول کے نتائج سے شیئر بازار میں مایوسی، سنسیکس 984 پوائنٹ گر کر ہوا بند

بنگال اسمبلی انتخابات کے بعد جاری بیشتر ایگزٹ پول کے نتائج میں مرکز میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی اکثریت کے نمبر سے دور نظر آرہی ہے۔ اس سے آج بازار میں مایوسی کا ماحول رہا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے ایگزٹ پول کے نتائج سے شیئر بازار میں آج سرمایہ کاروں میں مایوسی نظر آئی اور چوطرفہ فروخت کے درمیان ہفتہ کے آخری کاروباری دن سینسیکس دو فیصد گر گیا۔ بی ایس ای کا 30 شیئروں والا سینسیکس 405 پوائنٹ کی گراوٹ کے ساتھ کھلا اور کاروبار بند ہوتے وقت جمعرات کے مقابلہ میں 983.58 پوائنٹ یعنی 1.98فیصد نیچے 48,782.36 پوائنٹ پر بند ہوا۔ اس سے پہلے چار دن میں سینسیکس 1,885 پوائنٹ چڑھا تھا۔

نیشنل اسٹاک ایکسچنج کا نفٹی بھی 263.80 پوائنٹ یعنی 1.77فیصد کی گراوٹ میں 14,631.10 پوائنٹ پر بند ہوا۔ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لئے آٹھویں اور آخری مرحلہ کی پولنگ جمعرات کی شام ختم ہوگئی۔ پولنگ کے بعد جاری بیشتر ایگزٹ پول کے نتائج میں مرکز میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی اکثریت کے نمبر سے دور نظر آرہی ہے۔ اس سے آج بازارمیں مایوسی کا ماحول رہا۔


بینکنگ اور مالیاتی شعبہ کی کمپنیوں میں سب سے زیادہ فروخت ہوئی۔ آٹو، ایف ایس سی جی، آئی ٹی اور ٹیک گروپوں نے بھی بازار میں دباو بنایا۔ تیل اور گیس کے شعبہ کی کمپنیوں میں خریداری نظر آئی۔ درمیان اور چھوٹی کمپنیوں میں سرمایہ کاری نے فروخت کی۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.65 فیصد ٹوٹ کر 20,312,20 پوائنٹ پر اور اسمال کیپ 0.07 فیصدی گرکر 21,670.11 پوائنٹ پر آگیا۔

سنسیکس میں 30 میں سے 26 اور نفٹی کی پچاس میں سے 38 کمپنیوں کے شیئر لال نشان پر بند ہوئے۔ سنیسیکس میں ایچ ڈی ایف سی کا شیئر 4.38 فیصد اور ایچ ڈی ایف سی بینک کا 4.09 فیصد گرا۔ آئی سی آئی بینک میں 3.36 فیصد، کوٹک مہندرا بینک میں 3.24فیصد، ایشین پینٹس میں 2.81 فیصد اور مندرا اینڈ مہندرا میں 2.80 فیصد گراوٹ رہی۔ او این جی سی کا شیئر 4.32 فیصد، سر فارما کا 1.57 فیصد اور ڈاکٹر ریڈیز لیب کا 1.23 فیصد چڑھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔