کورونا بحران: 31 مئی تک تمام بین الاقوامی پروازوں پر پابندی

کورونا کے بڑھتے نئے معاملوں کولے کر ڈی جی سی اے نے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی لگا دی ہے

فائل تصویر آئ اے این ایس
فائل تصویر آئ اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: ڈائریکٹر جنرل برائے سیول ایوی ایشن یعنی ڈی جی سی اے نے حکم جاری کیا ہے کہ کورونا وبا کے بڑھتے معاملوں کی وجہ سے 31 مئی تک تمام بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ واضح رہے پابندی کارگو آپریشن پر لاگو نہیں ہوگی۔ اس کے ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ کچھ بین الاقوامی روٹس پر متعلقہ اتھارٹی کی منظوری کے بعد پروازوں کو چلایا جا سکتا ہے۔

گزشتہ سال بھی کورونا وبا کے پھیلنے کے بعد بین الاقوامی پروازوں کو بند کر دیا گیا تھا اور پھر دو ماہ بعد دھیرے دھیرے ان پروازوں ن کو بحال کیا گیا تھا۔ ابھی سیول ایوی ایشن صنعت میں تھوڑی حرکت آئی ہی تھی لیکن اب اس پابندی کے بعد ایک مرتبہ پھر اس صنعت کو بھاری نقصان سے گزرنا پڑ سکتا ہے۔ ویسے تو پوری دنیا میں جس طرح کورونا پھیلا ہوا ہے اس کی وجہ سے سیاحت کی صنعت پوری طرح متاثر ہے اور ان دونوں صنعتوں کے بیٹھنے کی وجہ سے ہوٹل انڈسٹری بری طرح متاثر ہے۔


کورونا وبا کی وجہ سے ملک کے حالات بہت خراب ہیں اور چاروں جانب خوف ہی خوف ہے۔ کل یعنی جمعرات کو کورونا کے نئے معاملوں کی تعداد تین لاکھ چھیاسی ہزار سے زیادہ رہی اور اس سے مرنے والوں کی تعداد بھی تین ہزار ہانچ سو سے زیادہ رہی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔