انسٹاگرام پر فرضی آئی ڈی بنا کر لڑکی کو ہراساں کرنے والا سابق بوائے فرینڈ گرفتار
ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) ایم ہرش وردھن نے کہا کہ ملزم کی شناخت وویک (21) کے طور پر کی گئی ہے۔ اس کے پاس سے واردات میں استعمال ہونے والا موبائل فون برآمد ہوا ہے۔
نئی دہلی: دہلی پولیس نے انسٹاگرام پر اس کے والد کا جعلی اکاؤنٹ بنا کر اور اس کے رشتہ داروں کو فحش پیغامات بھیج کر اپنی سابق گرل فرینڈ کو ہراساں کرنے والے سائبر اسٹاکر کو گرفتار کیا ہے۔ دونوں پہلے ریلیشن سپ میں تھے اور کسی وجہ سے دونوں کا رشتہ ٹوٹ گیا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) ایم ہرش وردھن نے کہا کہ ملزم کی شناخت وویک (21) کے طور پر کی گئی ہے۔ اس کے پاس سے واردات میں استعمال ہونے والا موبائل فون برآمد ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اکیسویں صدی امریکی صدی نہیں ہو سکتی... ظفر آغا
پولیس نے بتایا کہ متاثرہ نے نامعلوم افراد کے خلاف سائبر ہراساں کرنے کے حوالے سے ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ اپنی شکایت میں متاثرہ نے کہا کہ کسی نے ان کے والد کے نام پر ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا ہے، اس کے ذریعہ تصاویر کا استعمال کر رہا ہے اور اسے اور اس کے رشتہ داروں کو فحش پیغامات بھی بھیج رہا ہے۔ پولیس نے آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 67 کے تحت ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
پولیس نے کہا فرضی انسٹاگرام آئی ڈی، آئی پی ڈی آر/موبائل نمبر کی تکنیکی نگرانی اور تجزیہ کی بنیاد پر یہ پتہ چلا کہ فرضٰ انسٹاگرام بنانے کے لیے استعمال ہونے والا موبائل نمبر نجف گڑھ کے رہنے والے وویک کا ہے۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ وویک نے فرضی انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا اور اس فرضی انسٹاگرام آئی ڈی سے شکایت کنندہ کو فحش پیغامات بھیج رہا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم تفتیش میں شامل ہوا اور تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ شکایت کنندہ اور ملزم کا گزشتہ چار سال سے رشتہ تھا۔ کسی وجہ سے یہ رشتہ ٹوٹ گیا۔ پولیس نے بتایا کہ بدلہ لینے اور شکایت کنندہ کو بدنام کرنے کے لیے اس نے ایک فرضی انسٹاگرام پروفائل بنائی اور فحش پیغامات بھیجنا شروع کر دیا۔ وویک کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔