بھارت جوڑو یاترا سوائی مادھوپور ضلع میں داخل

اس یاترا میں ریاستی کانگریس صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا بھی راہل گاندھی کے ساتھ چل رہے ہیں۔ یاترا سوائی مادھوپور ضلع میں داخل ہو چکی ہے اور یاترا کا وقفہ دوپہر پیپل واڑہ میں ہوگا۔

بھارت جوڑو یاترا، تصویر ٹوئٹر @INCIndia
بھارت جوڑو یاترا، تصویر ٹوئٹر @INCIndia
user

یو این آئی

سوائی مادھوپور: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا آج صبح چھ بجے راجستھان کے بوندی ضلع کے تیجا جی مندر سے شروع ہوئی اور سوائی مادھوپور ضلع میں داخل ہوگئی۔ یاترا میں آج کا دن خاص طور پر خواتین کے لیے رکھا گیا اور یاترا میں خواتین راہل گاندھی کے ساتھ چل رہی ہیں۔

بھارت جوڑو یاترا میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور ان کی بیٹی میرایا بھی اس یاترا میں ان کے ساتھ ہیں۔ اس دوران کانگریس رہنما راہل گاندھی نے دیہی خواتین سے ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی اور ان کی باتیں سنی۔ اس یاترا میں ریاستی کانگریس صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا بھی راہل گاندھی کے ساتھ چل رہے ہیں۔ یاترا سوائی مادھوپور ضلع میں داخل ہو چکی ہے اور یاترا کا وقفہ دوپہر پیپل واڑہ میں ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔