وِستارا کی فلائٹ سے ٹکرایا پرندہ، وارانسی میں کرانی پڑی ایمرجنسی لینڈنگ
بتایا جا رہا ہے کہ طیارہ نمبر یو کے 622 سے پرندہ ٹکرا گیا تھا، طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ ہونے کے بعد سبھی نے راحت کی سانس لی، طیارہ میں سبھی مسافر محفوظ ہیں۔
طیاروں کی ایمرجنسی لینڈنگ کے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ اسپائس جیٹ، انڈیگو کے بعد اب وِستارا ایئرلائنس کی ایک فلائٹ نے وارانسی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ کی خبر جیسے ہی پھیلی، ایک ہلچل کا ماحول پیدا ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لال بہادر شاستری انٹرنیشنل ایئرپورٹ، بابت پور میں جمعہ کی شام کو فلائٹ کی ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ طیارہ نمبر یو کے 622 سے پرندہ ٹکرا گیا تھا، طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ ہونے کے بعد سبھی نے راحت کی سانس لی، طیارہ میں سبھی مسافر محفوظ ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق طیارہ نے شام کو تقریباً 4 بجے وارانسی سے ممبئی کے لیے پرواز بھری تھی۔ پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی طیارہ سے پرندہ ٹکرا گیا۔ اس کے بعد طیارہ کو واپس رَنوے پر لانا پڑا۔
ڈی جی سی اے کا کہنا ہے کہ وِستارا اے-320 طیارہ وی ٹی-ٹی این سی آپریٹنگ فلائٹ یو کے-622 (وارانسی-ممبئی) سے ہوا میں ایک پرندہ ٹکرا گیا۔ اس کے بعد فلائٹ کو واپس وارانسی میں لینڈ کرایا گیا۔ طیارہ وارانسی میں محفوظ اتر گیا ہے اور راڈوم خراب ہو گیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد ایئرکرافٹ کو ’ایئرکرافٹ آن گراؤنڈ‘ قرار دے دیا گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔