بہار: انتخابی تشہیر کے آخری دن نتیش نے کیا بڑا اعلان، کہا "یہ میرا آخری الیکشن"

بہار اسمبلی انتخاب کے تیسرے مرحلہ کی انتخابی تشہیر کے آخری دن وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اعلان کیا ہے کہ یہ ان کا آخری الیکشن ہوگا۔ نتیش کے اس اعلان سے سبھی حیران ہیں۔

نتیش کمار، یو این آئی
نتیش کمار، یو این آئی
user

آصف سلیمان

بہا راسمبلی انتخاب کے تیسرے اور آخری مرحلہ کی انتخابی تشہیر آج ختم ہو گئی، لیکن آخری دن وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ایک ایسا اعلان کیا جس سے سیاسی حلقہ کے ساتھ ساتھ عام لوگ بھی حیران ہیں۔ انھوں نے پورنیہ میں ایک انتخابی جلسہ کے دوران اسٹیج سے اعلان کر دیا کہ یہ ان کا آخری الیکشن ہے۔

جنتا دل یو سربراہ اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار جمعرات کو پورنیہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرنے پہنچے تھے۔ یہاں انتخابی جلسہ سے خطاب کرنے کے دوران انھوں نے سب کو حیران کرتے ہوئے کہا کہ "جان لیجیے، آج انتخاب کا آخری دن ہے اور پرسوں انتخاب ہے۔ یہ میرا آخری انتخاب ہے۔ اَنت بھلا تو سب بھلا۔ اب آپ بتائیے کہ ووٹ دیں گے کہ نہیں۔"


واضح رہے کہ نتیش کمار 2005 سے بہار کے وزیر اعلیٰ ہیں۔ آج ان کے اعلان کا واضح مطلب ہے کہ وہ اب اگلا الیکشن بطور وزیر اعلیٰ نہیں لڑیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ اس بار بھی نتیش کمار خود کہیں سے اسمبلی انتخاب نہیں لڑ رہے ہیں۔ وہ بہار قانون ساز کونسل کے رکن ہیں۔ نتیش کمار نے 2004 میں اپنا آخری الیکشن لڑا تھا۔ اس کے بعد سے نتیش کمار نے کوئی الیکشن نہیں لڑا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔