ایم سی ڈی میئر، ڈپٹی میئر اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے لئے کل ہوں گے انتخابات، تیاریاں مکمل
سب سے پہلے ایم سی ڈی انتخابات میں جیتنے والے تمام کونسلروں کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا جائے گا۔ اس کے فوراً بعد ایم سی ڈی میئر اور ڈپٹی میئر کے لیے انتخابی عمل شروع ہو جائے گا۔
نئی دہلی: ایم سی ڈی (میونسپل کارپوریشن) کے میئر، ڈپٹی میئر اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے چھ ارکان کے لئے انتخابات جمعہ 6 جنوری یعنی کل سوک سنٹر میں ہونے جا رہے ہیں۔ ان انتخابات کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
سب سے پہلے ایم سی ڈی انتخابات میں جیتنے والے تمام کونسلروں کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا جائے گا۔ اس کے فوراً بعد ایم سی ڈی میئر اور ڈپٹی میئر کے لیے انتخابی عمل شروع ہو جائے گا۔ سوک سنٹر کی چوتھی منزل پر ایوان کے احاطہ میں افسران، کونسلر، ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی سمیت 300 لوگوں کے بیٹھنے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ کسی بھی پارٹی کے کونسلر حامیوں کو احاطے کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
غورطلب ہے کہ 250 وارڈوں پر ہوئے ایم سی ڈی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے 134 وارڈوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی اس الیکشن میں بی جے پی نے صرف 104 وارڈوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ ان انتخابات میں 250 منتخب کونسلرز حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ اس کے علاوہ ارکان پارلیمنٹ میں 7 لوک سبھا اور 3 راجیہ سبھا کے ارکان پارلیمنٹ، 14 ارکان اسمبلی کو بھی ووٹنگ کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ ان کی نامزدگی دہلی اسمبلی اسپیکر کی رضامندی سے کی گئی ہے۔ کل ہونے والے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات میں مجموعی طور پر 274 افراد ہی ووٹ ڈال سکیں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔