سابق آئی اے ایس ہرش مندر کے گھر، دفتر اور چلڈرن ہومس پر ای ڈی کی چھاپہ ماری

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سماجی کارکن ہرش مندر کے گھر، دفتر اور ان کے ذریعہ چلائے جا رہے چلڈرن ہومس پر چھاپہ ماری کی ہے، ہرش مندر آج صبح ہی بیوی کے ساتھ جرمنی روانہ ہوئے ہیں۔

ہرش مندر، تصویر آئی اے این ایس
ہرش مندر، تصویر آئی اے این ایس
user

ایشلن میتھیو

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سابق آئی اے ایس افسر اور سماجی کارکن ہرش مندر کے گھر، دفتر اور ان کے ذریعہ چلائے جا رہے اسکول پر چھاپہ ماری کی ہے۔ ہرش مندر آج صبح ہی اپنی بیوی کے ساتھ جرمنی کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ای ڈی کچھ دستاویزوں کی جانچ کرنا چاہتی ہے۔

ہرش مندر راجدھانی دہلی کے ادھچینی علاقے میں سنٹر پر ایکویٹی اسٹڈیز (سی ای ایس) نامی ادارہ چلاتے ہیں۔ آج صبح تقریباً 9 بجے ای ڈی کے افسر سی ای ایس کے دفتر اور ہرش مندر کے گھر پہنچے۔ اس وقت دفتر کے چند ایک ملازم موجود تھے جب کہ ان کے گھر پر کوئی نہیں تھا۔ چھاپہ ماری کی کارروائی شروع ہوتے ہی سی ای ایس کے اکاؤنٹینٹ دفتر پہنچ گئے تھے۔ ساتھ ہی ہرش مندر کی بیٹی اور ان کے اہل خانہ بھی اطلاع ملنے پر پہنچ گئے تھے۔ ای ڈی افسران نے ان سبھی کے موبائل فون بند کر دیئے تھے۔ اُدھر امید امن گھر کے نام کے لڑکوں کے اسکول میں بھی ای ڈی کی ٹیم پہنچی تھی۔ وہاں بھی اس وقت مینجمنٹ کے کچھ اسٹاف موجود تھے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ ہرش مندر اپنی بیوی کے ساتھ آج صبح ہی ایک اسکالرشپ پروگرام میں حصہ لینے کے لیے جرمنی گئے ہیں۔ انھیں یہ اسکالرشپ برلن کے رابرٹ بوش اکیڈمی نے دی ہے اور وہ وہاں 9 مہینے رکنے والے تھے۔ دھیان رہے کہ ہرش مندر نے 2017 میں کاروانِ محبت نام کی سول لبرٹی مہم شروع کی تھی جس کے تحت ہیٹ کرائم کے متاثرین کی مدد کی جاتی ہے اور انھیں انصاف دلانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

دھیان رہے کہ اکتوبر 2020 میں قومی اطفال حقوق تحفظ کمیشن نے بھی ہرش مندر سے جڑے جو چلڈرن ہوم ’امید امن گھر‘ اور ’خوشی ریمبو ہوم‘ پر چھاپہ مارا تھا۔ یہ چھاپے اس وقت مارے گئے تھے جب دہلی میں سی اے اے مخالف مظاہرے شروع ہوئے تھے اس وقت ہرش مندر نے کہا تھا کہ حکومت ان لوگوں کو نشانہ بنا رہی ہے جو سی اے اے-این آر سی مخالف مظاہروں میں شامل ہوئے تھے۔ دہلی میں فروری 2020 میں ہوئے فسادات کے سلسلے میں بھی دہلی پولیس نے ہرش مندر کا نام چارج شیٹ میں شامل کیا تھا۔


اس سال یعنی 2021 کی فروری میں دہلی پولیس کے معاشی جرائم برانچ نے ان دونوں اسکولوں اور ہرش مندر کے ادارہ سی ای ایس کے خلاف معاملہ درج کیا تھا۔ اس میں سی ایس پر دھوکہ دہی، مجرمانہ سازش کے دفعات لگائے گئے تھے۔ پولیس نے یہ کیس حقوق اطفال تحفظ کمیشن کی رپورٹ کی بنیاد پر درج کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔