ای ڈی نے ٹی ایم سی کی رہنما مہوا موئترا کو فیما کی خلاف ورزی معاملے میں دوبارہ طلب کیا

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) کی خلاف ورزی سے متعلق ایک معاملے میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا کو دوبارہ طلب کیا ہے

<div class="paragraphs"><p>مہوا موئترا / آئی اے این ایس</p></div>

مہوا موئترا / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) کی خلاف ورزی سے متعلق ایک معاملے میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا کو دوبارہ طلب کیا ہے۔ ای ڈی نے اس معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے موئترا کو 11 مارچ کو بلایا ہے۔

مرکزی تفتیشی ایجنسی نے پہلے فروری میں فیما کے تحت موئترا کو سمن جاری کیا تھا۔ دراصل، بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے موئترا پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے تحائف اور رقم حاصل کر کے اڈانی گروپ معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی شبیہ کو خراب کرنے کے لیے تاجر درشن ہیرانندانی کی جانب سے لوک سبھا میں سوال اٹھائے۔


دوبے نے موئترا پر مالیاتی فائدے کے لیے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام بھی لگایا ہے۔ تاہم، موئترا نے دعوی کیا ہے کہ انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ اس نے اڈانی گروپ کے سودے پر سوالات اٹھائے تھے۔

اس معاملے میں مہوا موئترا کی پارلیمنٹ کی رکنیت بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ نشی کانت دوبے نے اس معاملے میں اسپیکر اوم برلا سے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ ایتھکس کمیٹی نے ان الزامات کو درست مان لیا تھا اور پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کرنے کی سفارش کی تھی۔

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کو ہی مہوا موئترا کی عرضی کو مسترد کر دیا۔ اس میں انہوں نے نشی کانت دوبے اور وکیل جئے اننت دیہادرائی کو اپنے خلاف کوئی بھی 'جعلی اور توہین آمیز' مواد پوسٹ کرنے یا پھیلانے سے روکنے کی درخواست کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔