ہلدوانی تشدد معاملے میں پولیس نے مزید 3 افراد کو گرفتار کیا، گرفتار شدگان کی تعداد 92 ہو گئی

مزید لوگوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ تشدد کے الزام میں ایک درجن سے زائد نامزد اور پانچ ہزار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ہلدوانی تشدد کی فائل فوٹو</p></div>

ہلدوانی تشدد کی فائل فوٹو

user

یو این آئی

اتراکھنڈ کی ہلدوانی پولیس نے پیر کو بن بھول پورہ فساد معاملے میں مزید 3 ملزمین کو تشدد پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ان کی گرفتاری کے ساتھ ہی کل گرفتار شدگان کی تعداد 92 ہو گئی۔ نینی تال کے ایس ایس پی کے مطابق پولیس پورے واقعہ کی ویڈیو ریکارڈنگ اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ جاری رکھے ہوئے ہے۔ پتھراؤ، تشدد اور آتش زنی میں ملوث فسادیوں کی شناخت کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

پولیس نے تشدد اور ہنگامہ آرائی میں ملوث مزید جن 3 ملزمین کو گرفتار کیا ہے ان میں ظہیر ولد محمد خالد ساکن لائن نمبر 06 آزاد نگر بن بھول پورہ، محمد شاکر عرف لالہ ولد یامین ساکن وارڈ نمبر 29 شمالی اُجالا نالہ پار بن بھول پورہ، دانش خان ولد فیاض خان ساکن لائن نمبر 18، وارڈ نمبر 29، بن بھول پورہ شامل ہیں۔ پولیس نے اب تک 92 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ مزید لوگوں کی نشاندہی کا کام ہنوز جاری ہے۔ پولیس نے ایک درجن سے زائد نامزد اور پانچ ہزار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ آنے والے وقت میں مزید گرفتاریاں ہو سکتی ہیں۔


واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 8 فروری کو ہلدوانی کے بن بھول پورہ کے مبینہ ملک کے باغیچے سے تجاوزات ہٹانے کے دوران تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس تشدد میں پولیس اور انتظامیہ پر پتھراؤ کے علاوہ غیر قانونی ہتھیاروں اور پٹرول بموں کا بھی استعمال ہوا تھا۔ اس دوران کئی گاڑیاں نذرِآتش کردی گئی تھیں۔تشدد کے اس واقعے میں5 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔