جموں وکشمیر کے ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں
ڈوڈہ ضلع میں 21 منٹوں کے وقفے کے بعد دوسرا زلزلہ بدھ کی علی الصبح 2 بجکر 41 منٹوں پر آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
سری نگر: ضلع ڈوڈہ میں 5.4 کی شدت کے زلزلے کے ایک روز بعد جموں وکشمیر میں بدھ کی صبح یکے بعد دیگرے چار زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق پہلا زلزلہ ضلع ڈوڈہ میں بدھ کی علی الصبح 2 بجکر 20 منٹوں پر آیا جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی اور زیر زمین اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
ڈوڈہ ضلع میں 21 منٹوں کے وقفے کے بعد دوسرا زلزلہ بدھ کی علی الصبح 2 بجکر 41 منٹوں پر آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی تیسرا زلزلہ بھی ضلع ڈوڈہ میں ہی بدھ کی صبح 7 بجکر 56 منٹوں پر آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ چوتھے زلزلے کے جھٹکے ضلع کشتواڑ میں 8 بجکر 29 منٹوں پر محسوس کئے گئے۔
سینٹر کے مطابق اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 5 کلو میٹر تھی۔ تاہم ان زلزلوں سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ بتادیں کہ جموں وکشمیر میں منگل کی دو پہر کو 5.4 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کا مرکز ضلع ڈوڈہ تھا اور اس زلزلے سے ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔