اتراکھنڈ میں زلزلے کے درمیانی شدت کے جھٹکے

ضلع مجسٹریٹ ہمانشو کھورانہ نے کہا کہ ضلع میں زلزلے کی وجہ سے کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ تحصیلوں سے رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

زلزلہ، تصویر یو این آئی
زلزلہ، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

دہرادون: اتراکھنڈ کے پہاڑی علاقوں میں ہفتے کی صبح زلزلے کے درمیانی شدت کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز چمولی میں تھا۔ تاہم ابھی تک زلزلے کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

زلزلہ سائنس کے قومی مرکز کے مطابق آج صبح 5:59 بجے اتراکھنڈ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے سبب زیادہ تر لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.6 ناپی گئی اور اس کا مرکز 30.35 ڈگری عرض البلد اور 79.13 ڈگری طول بلد اور زمین کی سطح سے پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔


ضلع مجسٹریٹ ہمانشو کھورانہ نے کہا کہ ضلع میں زلزلے کی وجہ سے کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ تحصیلوں سے رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر نند کشور جوشی نے بتایا کہ زلزلے کے بعد محکموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اتراکھنڈ کو زلزلے کے نظریئے سے حساس ریاست سمجھا جاتا ہے۔ 1968 اور 2018 کے درمیان یہاں تقریباً 426 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔