آج ممبئی میں اسکول بند رہیں گے، محکمہ موسمیات کے ریڈ ایلرٹ کے بعد بی ایم سی کا فیصلہ

ممبئی میں محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے پیش نظر بی ایم سی نے جمعرات کو اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ موسمیات نے ممبئی میں  بارش کے لیے ریڈ ایلرٹ جاری کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

بدھ یعنی25 ستمبر کو ہونے والی موسلادھار بارش کی وجہ سے ممبئی میں کئی مقامات پر پانی جمع ہوگیا۔ اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے جمعرات کے لیے ریڈ الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ اس کے پیش نظر بی ایم سی نے آج یعنی 26 ستمبر کو اسکول کی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

اس سے پہلے 25 ستمبر کو ممبئی کے پوائی میں رات 9 بجے تک سب سے زیادہ 257.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔ مانخرد میں 239 ملی میٹر ریکارڈ بارش ہوئی ۔وکرولی، جوگیشوری، اندھیری میں بھی موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی۔


معلومات دیتے ہوئے، بی ایم سی نے کہا کہ محکمہ موسمیات نے ممبئی کے لیے جمعرات کی صبح 8.30 بجے تک ریڈ ایلرٹ جاری کیا ہے۔ اس کے پیش نظر طلباء کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ممبئی کے تمام اسکولوں اور کالجوں میں 26 ستمبر 2024 کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ بامبے میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) انتظامیہ نے ممبئی والوں سے درخواست کی ہے کہ وہ صرف ضروری ہونے پر ہی اپنے گھر چھوڑ دیں۔

واضح رہے کہ ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے بدھ کی شام ممبئی اور اس کے پڑوسی اضلاع کے لیے ریڈ ایلرٹ جاری کرتے ہوئے موسلادھار بارش کی پیشن گوئی کی تھی۔ شہر کے کئی علاقوں میں دوپہر سے بارش ہو رہی ہے۔ میونسپل کارپوریشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ آئی ایم ڈی یعنی محکمہ موسمیات  نے ممبئی کے لیے اورنج ایلرٹ کو ریڈ ایلرٹ میں تبدیل کر دیا ہے، جو آج صبح 8.30 بجے تک جاری کیا گیا ہے۔


اس سے قبل بدھ کی شام ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد ممبئی میں کئی مقامات پر پانی جمع ہوگیا جس کی وجہ سے سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ خراب موسم کے پیش نظر کئی پروازوں کا رخ بھی موڑنا پڑا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔