تھانے ضلع میں موسلا دھار بارش سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ، کامواری ندی میں طغیانی، اسکول بس ڈوب گئی
مہاراشٹر کے تھانے، کلیان، بھیونڈی میں گزشتہ دو دنوں سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ شدید بارش کی وجہ سے کلیان ریلوے اسٹیشن کے باہر پانی بھر گیا ہے۔ جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
تھانے ضلع میں موسلادھار بارش کی وجہ سے کامواری ندی میں زبردست طغیانی آگئی ہے۔ دریا کے کناروں پر رہنے والے لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہو گیا ہے۔ ایک تصویر منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک اسکول بس پانی میں ڈوبی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ جبکہ بھیونڈی شہر میں کئی درختوں کے گرنے کی خبر ہے اور عام زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
بارش سے ندیوں و نالوں میں آنے والی طغیانی سے نہ صرف بس بلکہ کئی دیگر گاڑیاں سڑک پر ڈوبی ہوئی دیکھی گئیں۔ دراصل مہاراشٹر کے تھانے، کلیان، بھیونڈی میں گزشتہ دو دنوں سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ شدید بارش کی وجہ سے کلیان ریلوے اسٹیشن کے باہر پانی بھر گیا ہے۔ جس کی وجہ سے آنے جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مسلسل بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی جمع ہے۔ کلیان ویسٹ ریلوے اسٹیشن کے باہر پانی کے اخراج کا مناسب ذریعہ ن ہونے سے دیپک ہوٹل سے کلیان کورٹ تک گھٹنوں تک پانی جمع ہو گیا ہے۔ لوگوں کو اسی پانی سے گزرنا پڑ رہا ہے۔ ڈومبیولی ایم آئی ڈی سی میں واقع پوسٹ آفس کے باہر پانی بھرنے کا مسئلہ ہے۔ جو نہ صرف ڈرائیوروں کے لیے پریشانی کا باعث بن رہا ہے بلکہ مقامی دکانداروں کو بھی اس کی وجہ سے کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تھانے شہر کے کئی علاقوں میں سڑکیں ندی میں تبدیل ہو گئی ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔