ڈاکٹر کفیل خان کو سی اے اے مخالف بیان معاملہ میں الٰہ آباد ہائی کورٹ سے ملی راحت

یوگی حکومت کو 26 اگست کے روز ایک بار پھر ڈاکٹر کفیل خان کے تعلق سے اس وقت سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب الٰہ آباد ہائی کورٹ ڈاکٹر کفیل کو سی اے اے مخالف بیان معاملہ میں راحت دینے کا فیصلہ سنایا۔

ڈاکٹر کفیل کی فائل تصویر
ڈاکٹر کفیل کی فائل تصویر
user

تنویر

اتر پردیش کی یوگی حکومت کو 26 اگست کے روز ایک بار پھر ڈاکٹر کفیل خان کے تعلق سے اس وقت سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب الٰہ آباد ہائی کورٹ ڈاکٹر کفیل کو سی اے اے مخالف بیان معاملہ میں راحت دینے کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے دسمبر 2019 میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف دی گئی ڈاکٹر کفیل خان کی تقریر پر درج ایف آئی اور ان کے خلاف زیر التوا پوری مجرمانہ کارروائی کو رد کر دیا ہے۔

جسٹس گوتم چودھری کی ڈویژنل بنچ نے ڈاکٹر کفیل خان کے خلاف چل رہی مذکورہ مجرمانہ کارروائی کو رد کرنے کا فیصلہ سنایا۔ قابل غور بات یہ ہے کہ اسی معاملے میں یو پی حکومت نے ڈاکٹر کفیل کے خلاف این ایس اے لگایا تھا، حالانکہ گزشتہ سال الٰہ آباد ہائی کورٹ نے این ایس اے کے تحت ڈاکٹر خان کی نظربندی کو یہ کہتے ہوئے رد کر دیا تھا کہ ان کی تقریر حقیقی معنوں میں قومی اتحاد کے تعلق سے تھا۔


واضح رہے کہ ڈاکٹر کفیل خان کے خلاف اے ایم یو میں کی گئی ان کی تقریر کے تعلق سے ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی، جس کے بعد انھیں گرفتار بھی کیا گیا تھا۔ بعد ازاں مارچ 2020 میں چیف جیوڈیشیل مجسٹریٹ، علی گڑھ کی عدالت میں ان کے خلاف فرد جرم داخل کیا گیا تھا۔ عدالت نے فرد جرم پر نوٹس لیا اور اس تعلق سے ڈاکٹر کفیل کو طلب کیا۔ پھر ڈاکٹر کفیل نے ہائی کورٹ کا رخ کیا اور خود پر ہو رہی مجرمانہ کارروائی کے حکم کو رد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔