مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

کانگریس لیڈر الکا لامبا نے سوال اٹھایا کہ بی جے پی کی طرف سے دعویٰ کیا گیا تھا ڈاکٹر ہرش وردھن نے کووڈ میں اچھا کام کیا، پھر انھیں لوک سبھا انتخاب میں گھر پر کیوں بٹھا دیا گیا؟

الکا لامبا، تصویر آئی اے این ایس
الکا لامبا، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

چنڈی گڑھ: ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ پی ایم مودی نے کہا تھا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے خواتین کو گھریلو تشدد کا شکار ہونا پڑ رہا ہے، پھر اب وہ اس معاملے میں کیوں خاموش ہیں؟ سچ تو یہی ہے کہ مودی حکومت میں مہنگائی اور بے روزگاری بہت زیادہ بڑھ گئی ہے اور نتیجہ کار خواتین پر گھریلو تشدد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

دراصل جمعرات کو چنڈی گڑھ خاتون کانگریس کی نئی صدر نندیتا ہوڈا نے اپنا عہدہ سنبھالا، اور اسی موقع پر قومی خاتون کانگریس صدر الکا لامبا کی یہاں آمد ہوئی ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے سوال کیا کہ گزشتہ 10 سالوں میں یہاں کی رکن پارلیمنٹ کرن کھیر نے کیا کام کیا؟ کیا کام نہیں کرنے کی وجہ سے ان کی ٹکٹ کاٹ دی گئی؟ الکا لامبا نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ اتر پردیش میں ورون گاندھی اور دہلی مین میناکشی لیکھی کو ’مشاورتی بورڈ‘ میں کیوں بھیج دیا گیا۔


الکا لامبا نے بی جے پی اور مرکز کی مودی حکومت پر جارحانہ انداز میں حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی کی طرف سے دعویٰ کیا گیا کہ ڈاکٹر ہرش وردھن نے کووڈ میں اچھا کام کیا تھا، پھر وہ کیوں گھر بٹا دیے گئے؟‘‘ چنڈی گڑھ کانگریس میں ناراضگی اور لوک سبھا انتخاب میں کانگریس کے ایک کیڈر کے غائب ہونے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہماری کانگریس فیملی ایک ہے۔ آپ جب گھر میں ہوتے ہیں تو کیا آپ کو غصہ نہیں آتا ہے؟ یہ ملک کی جمہوریت کو بچانے کا انتخاب ہے اور اس میں ہم سبھی متحد ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔