آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن کی جانب سے آکسیجن سلینڈر کی تقسیم
اقبال میمن آفیسر نے کہا کہ آکسیجن کی قلت کے پیش نظر ہماری تنظیم نے حفظ ما تقدم کے طور پر سلینڈر کی تقسیم کاری شروع کی ہے تاکہ ضرورت پڑتے ہی بروقت مستحقین کی امداد کی جاسکے۔
ممبئی۔نئی دہلی: آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن کی جانب سے مختلف این جی اوز کے درمیان آکسیجن سلینڈر کی تقسیم کی گئی۔ آل انڈیا میمن جماعت کے صدر اقبال میمن آفیسر نے بتایا کہ میمن ایسوسی ایشن لسٹر (یوکے) کے تعاون سے میمن کمیونٹی کی فعال تنظیم اے آئی ایم جے ایف نے ’نیش‘ نامی تنظیم کے فاؤنڈر اور ٹرسٹی ظہیر دیوان کو 25 سلینڈر، راشد کپاڈیہ (ہیومن رائٹس ایکٹویسٹ) کو 20 سلینڈر، شکیل اور انیس ٹین والا (وساوڈ میمن جماعت) کو 10 سلینڈر، اسماء لکڑاوالا (ظفیرا فائونڈیشن) کو 10 آکسیجن سلینڈر، وکرم (شکشم مہیلا سماجک سنستھا) کو 5 آکسیجن سلینڈر فراہم کیے۔
اقبال میمن آفیسر نے کہا کہ آکسیجن کی قلت کے پیش نظر ہماری تنظیم نے حفظ ما تقدم کے طور پر سلینڈر کی تقسیم کاری شروع کی ہے تاکہ ضرورت پڑتے ہی بروقت مستحقین کی امداد کی جاسکے۔ واضح رہے کہ پروگرام کی ابتداء نازش ہما قاسمی کی تلاوت سے ہوئی۔ اس موقع پر ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے صدر ارشد صدیقی، آصف ابا جما، رضیہ چشمہ والا، ابراہیم طائی، جاوید ریشم والا، انور پشوری، سلیم مرچنٹ، توفیق کپاڈیہ، شکیل ٹین والا، انیس ٹین والا، سلیم ناگانی، بادشاہ بھائی، یوسف ملکانی، ظہیر دیوان، عباس کپاسی، قطب الدین جائورا والا، الطاف ہولی وغیرہ موجود تھے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔