غلط معلومات امن، استحکام کے لئے خطرہ اور جمہوریت کے لیے چیلنج: دھنکھڑ
نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے کہا کہ انفارمیشن طاقت ہے، انفارمیشن بہت خطرناک طاقت ہے، معلومات ایسی طاقت ہے جس پر قابو پانا ضروری ہے۔
نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے اطلاعات اور معلومات کو کنٹرول کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بے قابو معلومات اور فرضی خبریں ناقابل تصور تباہی پیدا کر سکتی ہیں۔
منگل کو نائب صدر انڈین انفارمیشن سروس کے ٹرینی افسران کے ایک گروپ سے بات کرتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ کہ غلط اطلاعات اور معلومات کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے تیزی سے کام کیاجانا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ’’انفارمیشن طاقت ہے، انفارمیشن بہت خطرناک طاقت ہے، معلومات ایسی طاقت ہے جس پر قابو پانا ضروری ہے۔‘‘
نائب صدر نے کہا کہ غلط اطلاعات اورمعلومات تباہی کا باعث بن سکتی ہیں، اس لیے ان کا فوری سدباب کیا جائے۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ اطلاعاتی انقلاب کے اس دور میں غلط معلومات امن و استحکام کے لیے بہت بڑا خطرہ بن گیا ہے اور جمہوریت کے لیے ایک چیلنج بن گئی ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس طرح کی غلط معلومات کا ہمارے سیکورٹی اور دفاعی نظام پر بہت برا اثر پڑتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔