انڈین کوسٹ گارڈ کے ڈی جی کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا
راکیش پال کو جولائی 2023 میں انڈین کوسٹ گارڈ کا 25 ویں ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا تھا۔ ان کا انتقال 18 اگست 2024 کو دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔
انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) کے ڈائریکٹر جنرل راکیش پال کل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب انہیں آئی این ایس اڈیار میں سینے میں درد ہوا جب وہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے دورہ چنئی کی تیاریوں کے بارے میں حکام سے بات چیت کر رہے تھے۔ جب انہیں بے چینی محسوس ہوئی تو انہیں چنئی کے راجیو گاندھی سرکاری اسپتال لے جایا گیاجہاں انہیں فوری طبی امداد دی گئی تاہم طبی عملے کو کامیابی نہیں ملی۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق انڈین کوسٹ گارڈ کے سربراہ راکیش پال چنئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ بے چینی محسوس کرتے ہوئے انہیں تقریباً 2.30 بجے شہر کے راجیو گاندھی سرکاری اسپتال لے جایا گیا لیکن علاج کے دوران تقریباً 7 بجے اس کی موت ہوگئی۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن بھی راجیو گاندھی سرکاری اسپتال پہنچے اور راکیش پال کو خراج عقیدت پیش کی۔ ان کی میت کو دہلی لایا جائے گا۔
انڈین کوسٹ گارڈ کے ڈی جی راکیش پال کو گزشتہ سال جولائی میں انڈین کوسٹ گارڈ کے 25ویں ڈائریکٹر جنرل کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔ انڈین نیول اکیڈمی کے سابق طالب علم راکیش پال نے جنوری 1989 میں انڈین کوسٹ گارڈ میں شمولیت اختیار کی۔ 35 سال پر محیط اپنے کیریئر میں، فلیگ آفیسر نے کئی اہم عہدوں پر کام کیا ہے، بشمول کمانڈر کوسٹ گارڈ ایریا (نارتھ ویسٹ)، گاندھی نگر، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (پالیسی اور منصوبہ بندی) اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کوسٹ گارڈ کوسٹ گارڈ ہیڈ کوارٹر، نئی دہلی۔ڈی جی راکیش پال کو ان کی بہترین خدمات کے لیے سال 2013 میں تٹ رکشک میڈل اور سال 2018 میں صدر جمہوریہ تٹ رکشک میڈل سے نوازا گیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔