دہلی بجٹ 2022: منیش سسودیا نے پیش کیا ’روزگار بجٹ‘، ملاحظہ ہو تفصیل

منیش سسودیا نے کہا کہ اس ایوان میں اس بار میں روزگار بجٹ پیش کرنے جا رہا ہوں، اس سے پہلے ہم نے تعلیم، گرین، صحت اور حب الوطنی بجٹ پیش کیا تھا۔

منیش سسودیا، تصویر ٹوئٹر @msisodia
منیش سسودیا، تصویر ٹوئٹر @msisodia
user

قومی آواز بیورو

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر مالیات منیش سسودیا نے بجٹ 2022 دہلی اسمبلی میں پیش کر دیا۔ منیش سسودیا نے بتایا کہ آئندہ سال کے لیے 75 ہزار 800 کروڑ روپے کا بجٹ ہے اور میں اس ایوان میں اس مرتبہ روزگار بجٹ پیش کرنے جا رہا ہوں۔ اس سے پہلے ہم نے تعلیم، گرین، صحت اور حب الوطنی بجٹ پیش کیا تھا۔ اس روزگار بجٹ سے دہلی میں آئندہ پانچ سال میں 20 لاکھ ملازمتیں پیدا کریں گے۔

منیش سسودیا نے کہا کہ آج مجھے بجٹ پیش کرتے ہوئے فخر ہو رہا ہے۔ ہماری حکومت نے گزشتہ 7 سال میں بے مثال کام کیا۔ کورونا کے بعد ہم نے روزگار پورٹل لانچ کیا ہے۔ اس سے کئی نوجوانوں کو روزگار ملا۔


نائب وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ دہلی میں اب لوگ سرکاری دفاتر کے چکر نہیں کاٹتے، سرکاری دفاتر کے ملازمین عام لوگوں کے گھروں کے چکر کاٹتے ہیں۔ یہ ہے دہلی میں عام آدمی پارٹی کے ذریعہ لائی گئی تبدیلی۔

منیش سسودیا نے کہا کہ ریٹیل سیکٹر، فوڈ اینڈ بیوریج، ٹریول اینڈ ٹورزم، لاجسٹک اینڈ سپلائی چین، انٹرٹینمنٹ، کنسٹرکشن، رئیل اسٹیٹ، گرین انرجی سیکٹرس میں روزگار دینے پر زور دے گی دہلی حکومت۔

آئیے نظر ڈالتے ہیں دہلی اسمبلی میں پیش کردہ بجٹ کے کچھ اہم نکات پر:

  • منیش سسودیا نے کہا کہ کلاؤڈ چکن سے 42 ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا۔ دہلی میں فی ایک ہزار لوگوں پر مال کی دستیابی این سی آر کے مقابلے میں چھ گنا کم ہے، ہم شاپنگ اور فوڈ ہَب کے لیے بس ڈپو کے آس پاس گرین اسپیس بنائیں گے۔

  • دہلی کے مشہور بازاروں کو ڈیولپ کیا جائے گا۔ پہلے مرحلہ میں 5 بازاروں سے شروعات ہوگی۔ اس کے لیے 100 کروڑ روپے کا انتظام۔

  • دہلی میں ای وی، سولر انرجی، اربن فارمنگ جیسے منصوبوں کے پرموشن سے گرین ٹیکنالوجی کے لیے گرین جابس تیار کریں گے۔

  • منیش سسودیا نے کہا کہ مقامی بازاروں میں دکانداروں کو گاہکوں سے جوڑنے کے لیے پورٹل کی شروعات کی جائے گی۔ اسی کے ساتھ گاندھی نگر کپڑا مارکیٹ کو دہلی گارمینٹ ہب کی شکل میں ڈیولپ کیا جائے گا۔ دہلی کے فوڈ ہَب کی باز آبادکاری کی جائے گی۔ وہیں کلاؤڈ کچن کو قائم اور مستقل کیا جائے گا۔


  • بجٹ میں دہلی فلم پالیسی کو لے کر کام کیا جائے گا۔ اس سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ اسی کے ساتھ ہر سال انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کیا جائے گا۔

  • بجٹ تقریر میں نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ دہلی میں قائم ہوگی نئی الیکٹرانک سٹی۔

  • منیش سسودیا نے اعلان کیا ہے کہ اب بزنس بلاسٹرس پروگرام سرکاری اسکولوں کے ساتھ پرائیویٹ اسکولوں میں بھی نافذ ہوگا۔

  • دہلی بجٹ 23-2022 میں میونسپلٹی کو 6154 کروڑ روپے الاٹ کیے گئے۔

  • منیش سسودیا نے کہا کہ دہلی کے بازاروں کو فروغ دینے کے لیے شاپنگ فیسٹیول اور دہلی ہول سیل شاپنگ فیسٹیول کا انتظام کیا جائے گا۔ اس فیسٹیول کے لیے بجٹ میں 250 کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔