جمہوریت اور آئین 140 کروڑ ہندوستانیوں کی سب سے بڑی حفاظتی ڈھال: ملکارجن کھڑگے

باشندگان ہند کو یوم آزادی کی نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کانگریسی صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ "آئین کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار رہیں"۔

<div class="paragraphs"><p>کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے /&nbsp; تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے / تصویر: آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر تمام باشندگانِ ہند کو نیک خواہشات پیش کی ہے اور ملک کے لاکھوں عظیم مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے انہیں سلام کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ جمہوریت اور آئین ہمارے 140 کروڑ ہندوستانیوں کا سب سے بڑا 'رکچھا کوَچ' (حفاظتی ڈھال) ہے۔ ہم آخری سانس تک اس کی حفاظت کریں گے۔ انہوں نے اپوزیشن کو جمہوریت کا آکسجین قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت کے غیر آئینی رویہ کو روکنے کے ساتھ عوام کی بات کرتا ہے۔

اس موقع پر ملکارجن کھڑگے نے اس بات پر فکرمندی کا اظہار کیا کہ آئینی اور ‘Autonomous’ اداروں کو حکومت نے کٹھ پتلی بنا دیا ہے۔ ہمارے مجاہدین آزادی کا خواب کثرت میں وحدت کا تھا لیکن کچھ طاقتیں ملک پر اپنی 'آئیڈیالوجی' زبردستی مسلط کر ہمارے بھائی چارہ کو ختم کرنا چاہتی ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ ہم سبھی آئین میں دی گئی اظہار خیال، زندگی، کھانے پینے، لباس، طریقہ عبادت اور کسی بھی حصے میں آنے جانے کی آزادی کے معاملے میں مستعد رہیں۔


ملکارجن کھڑگے نے مزید کہا کہ "میں کانگریس پارٹی کے صدر کی حیثیت سے ملک کے تمام باشندوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہم بے روزگاری، مہنگائی، غریبی، بدعنوانی اور غیر برابری کے خلاف لڑتے رہیں گے۔" انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ آئین کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار رہیں۔ یہی ہمارے آبا و اجداد کو سچا خراج عقیدت ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔