’پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم بل‘ اور ’5 فیصد مسلم ریزرویشن بل‘ کو منظور کرنے کا مطالبہ

پرکاش امبیڈکر نے کہا کہ ملک کے حالات انتہائی خراب ہیں۔ کورونا وبا کے سبب مظاہرہ کی اجازت نہیں ہے لیکن ہم ہر قیمت پر احتجاج کریں گے اس لئے سرکار سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ مسلم ریزرویشن کو بحال کرے۔

پرکاش امبیڈکر، تصویر آئی اے این ایس
پرکاش امبیڈکر، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: مسلم ریزرویشن کو لے کر اب ونچت بہوجن اگھاڑی میدان عمل میں آگئی ہے اور اس نے احتجاجی مظاہرہ اور ریاستی اسمبلی کا محاصرہ پہلا روزہ مانسون اجلاس میں کرنے کا انتباہ بھی جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم بل اور ریزرویشن کو منظور کیا جائے اگر اسے منظور نہیں کیا گیا تو احتجاج ہو گا یہ دھمکی ونچت بہوجن اگھاڑی کے سربراہ پرکاش امبیڈکر نے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے فرقہ پرستی کو عام کیا ہے ہندو مسلمانوں میں نفرت پیدا کرنے کی سازش ہے جبکہ ہم اتحاد کو فروغ دینے میں سرگرم عمل ہیں، ہندو- مسلمان فساد برپا کرنے کی سازش جاری ہے مسلمانوں کو مشتعل کرنے کے لئے قرآن اور توہین رسالتؐ کے واقعات رونما کیے جا رہے ہیں تاکہ فساد پربا ہو جائے، اس لئے ہم نے پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم بل کو منظور کرنے کا مطالبہ کیا ہے اس کے ساتھ عسکریت پسندوں اور شدت پسندوں پر کارروائی ہو یہ مطالبہ آج ممبئی مراٹھی پتر کار سنگھ میں منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس میں تحفظ ناموس رسالت اور ونچت بہوجن اگھاڑی کے سربراہ پرکاش امبیڈکر نے کیا ہے۔


مراٹھا ریزرویشن کے ساتھ مسلم ریروریشن پر عدالت نے تعلیمی پسماندگی پر ریزرویشن کو بر قراررکھا تھا۔ مراٹھا ریزرویشن کے خلاف ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا لیکن مسلم ریزرویشن کو برقراررکھا تھا، پانچ جولائی کو اس ضمن میں ونچت اگھاڑی اسمبلی کا محاصرہ کریگی اور قانون ساز کونسل کے رکن کپل پاٹل یہ بل اور مسودہ اسمبلی میں پیش کریں گے، جسے منظور کیا جائے، اس مظاہرہ میں انصاف پسند اور مسلم تنظیمیں شریک ہیں کسی بھی قیمت پر مظاہرہ موخر یا منسوخ نہیں ہو گا اگر اس میں بدامنی پیدا ہوتی ہے تو اس کی ذمہ داری سرکار کی ہوگی۔

پرکاش امبیڈکر نے کہا کہ ملک کے حالات انتہائی خراب ہیں۔ کورونا وبا کے سبب مظاہرہ کی اجازت نہیں ہے لیکن ہم ہر قیمت پر احتجاج کریں گے اس لئے سرکار سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ مسلم ریزرویشن کو بحال کرے اور ذات پات کی بنیاد پر ریزرویشن فراہم کرے، کیونکہ یہ دستوری حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ریزرویشن کی برقراری ضروری ہے کیونکہ تعلیمی میدان ازخود عدالت نے اسے برقرار رکھا ہے تو پھر سرکار مسلم ریزرویشن کو منظور کیوں نہیں کر رہی ہے۔


اس پریس کانفرنس میں رضا کیڈمی کے روح رواں سعید نوری اور حضرت مولانا معین الدین اشرف المعروف معین میاں نے بھی ونچت بہوجن اگھاڑی کے اس مطالبہ کی حمایت اور تائید کرتے ہوئے پریس کانفرنس میں شرکت کی اور ملک کے مسلمانوں کے لئے ریزرویشن کو ضروری قرار دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔