دہلی فسادات: عمر خالد کو ضمانت دینے سے عدالت کا انکار
جے این یو کے سابق طلبا لیڈر عمر خالد کو دہلی کی عدالت سے جھٹکا لگا ہے، شمال مشرقی دہلی فسادات سے متعلق معاملہ میں ان کی درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد کر دی گئی ہے
نئی دہلی: عمر خالد کو دہلی کی عدالت سے جھٹکا لگا ہے۔ شمال مشرقی دہلی فسادات سے متعلق کیس میں ان کی درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد کر دی گئی ہے۔ دہلی کی کڑکڑڈومہ عدالت نے جے این یو کے سابق طلبا لیڈر عمر خالد کی ضمانت مسترد کر دی۔ عمر خالد کے خلاف فسادات کی سازش رچنے اور یو اے پی اے (انسداد غیر قانون سرگرمیوں) کے تحت مقدمہ درج ہے۔
عمر خالد کی درخواست ضمانت پر بدھ کے روز سماعت ہوئی اور فیصلہ جمعرات تک کے لئے محفوظ رکھ لیا گیا تھا۔ آج عدالت نے اس پر حکم سنا دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت اس درخواست کی سماعت کر رہے تھے۔ جرح کے دوارن دلائل پیش کرتے ہوئے ملزم عمر نے عدالت کو بتایا کہ استغاثہ کے پاس اس کے خلاف الزامات کو ثابت کرنے کے ثبوت نہیں ہیں۔
فروری 2020 کے دہلی فسادات کے بعد عمر خالد اور کئی دیگر افراد کے خلاف انسداد غیر قانونی سرگرمیاں قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سی اے اے اور این آر سی کے خلاف مظاہروں کے دوران تشدد برپا ہوا تھا اور ان فسادات میں 53 افراد ہلاک اور 700 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔