حجاب معاملہ پر خصوصی تاریخ دینے سے سپریم کورٹ کا انکار، کہا- ’معاملہ کو سنسنی خیز نہ بنائیں‘

چیف جسٹس این وی رمنا کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ اس معاملہ کا امتحان سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور معاملہ کو سنسنی خیز نہ بنائیں۔

حجاب تنازعہ / آئی اے این ایس
حجاب تنازعہ / آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعرات کو کرناٹک ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضی کی سماعت کے لیے کوئی مخصوص تاریخ دینے سے انکار کر دیا، جس میں کلاس رومز میں حجاب پہننے کی اجازت دینے کی ہدایت دینے کے لیے دائر کی گئی تمام عرضیوں کو خارج کر دیا تھا۔

سینئر وکیل دیو دت کامت نے ایک عرضی گزار مسلم طالبہ کی طرف سے معاملہ کا تذکرہ کرتے ہوئے عرضی پر فوری فہرست کی درخواست کی۔ کامت نے اصرار کیا کہ امتحانات قریب آ رہے ہیں، لہذا عدالت اس معاملے پر فوری سماعت کرے۔


چیف جسٹس این وی رمنا کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ اس معاملہ کا امتحان سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور معاملہ کو سنسنی خیز نہ بنائیں۔ دریں اثنا، کامت نے دلیل دی کہ لڑکیوں کو اسکولوں میں داخلہ نہیں دیا جا رہا ہے اور ان کا ایک سال ضائع ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ 16 مارچ کو بھی سپریم کورٹ نے کرناٹک ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی اس عرضی پر فوری سماعت کرنے سے انکار کر دیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ مسلم خواتین کا حجاب پہننا اسلامی عقیدے میں مذہبی عمل کا حصہ نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔