دہلی پولیس کنجھاولا کیس کو کمزور کر رہی ہے، ملزم بی جے پی لیڈر منوج متل کو بچانے کی کوشش: الکا لامبا

کانگریس لیڈر نے کہا کہ ایک دہائی قبل جنہوں نے راجدھانی دہلی کو 'ریپ کیپٹل آف انڈیا' کا خطاب دیا تھا، آج وہی سیاسی جماعتیں بی جے پی اور عام آدمی پارٹی اقتدار میں ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>کانگریس لیڈر الکا لامبا / ویڈیو گریب</p></div>

کانگریس لیڈر الکا لامبا / ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: دہلی کے سلطان پوری کے کنجھاولا میں خاتون کو کار سے گھسیٹے جانے کے معاملہ پر کانگریس نے بی جے پی پر حملہ کیا ہے۔ کانگریس لیڈر الکا لامبا نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ دہلی میں لڑکی کے ساتھ ظلم ہوا ہے لیکن ملزم کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

الکا لامبا نے کہا ’’اس جرم میں ملوث ایک شخص کا نام منوج متل ہے۔ منوج متل کون ہیں؟ منوج متل دہلی کے منگول پوری میں بی جے پی کا شریک کنوینر ہے۔ دہلی پولیس بی جے پی کے اس لیڈر کو بچانے کے لیے کیس کو کمزور کر رہی ہے۔‘‘


کانگریس لیڈر نے کہا کہ ایک دہائی قبل جنہوں نے راجدھانی دہلی کو 'ریپ کیپٹل آف انڈیا' کا خطاب دیا تھا، آج وہی سیاسی جماعتیں بی جے پی اور عام آدمی پارٹی اقتدار میں ہیں اور ایک دہائی کے بعد بھی 'ریپ کیپٹل آف انڈیا' کا خطاب برقرار ہے۔

انہوں نے کہا، "ملک کی راجدھانی دہلی میں ایک واقعہ کے دوران ہماری ایک بیٹی کو جان بوجھ کر 12 کلومیٹر تک گھسیٹا جاتا ہے، جس کی وجہ سے اس کی موت ہو جاتی ہے۔ اس معاملہ میں ملزم بی جے پی لیڈر کے ساتھ پولیس خود اپنی بھی شبیہ کو بچانے کے لیے مسلسل نقصان پہنچا رہی ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔