رشبھ پنت کو مزید بہتر علاج کے لئے ممبئی لے جایا جائے گا: ڈی ڈی سی اے ڈائریکٹر
ڈی ڈی سی اے کے ڈائریکٹر شیام شرما نے ایک اہم طلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ رشبھ پند کو مزید علاج کے لیے آج ممبئی منتقل کیا جائے گا۔ رشبھ پنت فی الحال اتراکھنڈ کے دہرادون کے میکس اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
دہرادون: سڑک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے کرکٹر رشبھ پنت کی صحت کے بارے میں ہر کوئی معلوم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ دریں اثنا، ڈی ڈی سی اے کے ڈائریکٹر شیام شرما نے ایک اہم طلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ رشبھ پند کو مزید علاج کے لیے آج ممبئی منتقل کیا جائے گا۔ رشبھ پنت فی الحال اتراکھنڈ کے دہرادون کے میکس اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
اس سے قبل 2 جنوری کو رشبھ پنت کو میکس اسپتال کے آئی سی یو سے پرائیویٹ وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا۔ ڈی ڈی سی اے کے ڈائریکٹر شیام شرما نے بتایا تھا کہ پنت کو انفیکشن کے زیادہ خطرے کی وجہ سے آئی سی یو سے پرائیویٹ وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔
کرکٹر رشبھ پنت 30 دسمبر 2022 کو ایک سڑک حادثے میں اس وقت زخمی ہو گئے تھے، جب ان کی کار دہلی-دہرا دون ہائی وے پر سڑک کے کنارے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی گئی، اس کے بعد کار میں آگ لگ گئی تھی۔ پنت گاڑی کا شیشہ توڑ کر باہر نکلے تھے۔ یہ حادثہ ریاست اتراکھنڈ کے ضلع ہریدوار میں منگلور اور نارسن کے درمیان پیش آیا۔ پنت دہلی سے اپنے آبائی شہر روڑکی جا رہے تھے اور اپنی مرسڈیز کار خود چلا رہے تھے۔ پنت کو ابتدائی طور پر سکشام اسپتال ملٹی اسپیشلٹی اینڈ ٹراما سنٹر لے جانے کے بعد دہرادون کے میکس ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔