دہلی: شاہین باغ میں ’پی ایف آئی‘ کے دفتر کے باہر بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات، ڈرون سے نگرانی

پولیس شاہین باغ علاقے پر نظر رکھنے کے لیے 'ڈرون' کا بھی استعمال کر رہی ہے۔ پولیس اہلکاروں کو پی ایف آئی آفس کے ساتھ والی سڑکوں پر بھی گشت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی کے شاہین باغ علاقہ میں بدھ کے روز پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے دفتر کے باہر بڑی تعداد میں پولیس فورسز کی تعیناتی کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ پی ایف آئی اور اس کی معاون تنظیموں پر مرکزی حکومت نے 5 سال کے لئے پابندی عائد کر دی ہے۔

پی ایف آئی کے علاوہ جن تنظیموں کو کالعدم قرار دیا گیا ہے وہ ریہیب انڈیا فاؤنڈیشن (آر آئی ایف)، کیمپس فرنٹ آف انڈیا (سی ایف آئی)، آل انڈیا امام کونسل (اے آئی آئی سی)، نیشنل کنفیڈیریشن آف ہیومن رائٹس آرگینائیزیشن (این سی ایچ آر او)، نیشنل۔ ویمنز فرنٹ، جونئر فرنٹ اور ایمپاؤر انڈیا فاؤنڈیشن شامل ہیں۔


دہلی پولیس کارروائی سے پیدا ہونے والے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کو روکنے کے لیے خاص طور پر چوکس ہے۔ پولیس شاہین باغ علاقے پر نظر رکھنے کے لیے 'ڈرون' کا بھی استعمال کر رہی ہے۔ پولیس اہلکاروں کو پی ایف آئی آفس کے ساتھ والی سڑکوں پر بھی گشت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ 10 روز قبل ہی پولیس نے پورے جامعہ نگر علاقے میں دفعہ 144 نافذ کر دی تھی، جس کے تحت چار یا اس سے زیادہ لوگوں کا ساتھ جمع ہونا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔