مرکزی حکومت کے ملازمین کو ملی سوغات، مہنگائی بھتہ میں 4 فیصد کا اضافہ
مہنگائی بھتہ یعنی ڈی اے (مہنگائی الاؤنس) میں چار فیصد کا اضافہ کیا گیا اور اسے 34 فیصد سے بڑھا کر 38 فیصد کیا گیا ہے۔
نئی دہلی: مرکزی حکومت نے ایک کروڑ سے زیادہ سرکاری ملازمین اور پنشن حاصل کرنے والے افراد کو تہواروں کے موقع پر سوغات پیش کی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں منعقد ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں مہنگائی بھتہ میں اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مہنگائی بھتہ یعنی ڈی اے (مہنگائی الاؤنس) میں چار فیصد کا اضافہ کیا گیا اور اسے 34 فیصد سے بڑھا کر 38 فیصد کیا گیا ہے۔ یہ اضافہ جولائی سے لے کر دسمبر 2022 تک نافذ العمل ہوگا۔ ملازمین اور پنشنز کو 38 فیصد کے حساب سے مہنگائی بھتہ اور راحت حاصل ہوگی۔ یہ اضافہ 7ویں تنخواہ کمیشن کی سفارشوں کے تحت منظور شدہ فارمولہ پر مبنی ہے۔
مرکزی ملازمین کو اکتوبر کی تنخواہ کے ساتھ نئے مہنگائی بھتہ کی پوری ادائیگی کی جائے گی۔ اکتوبر کے مہینے میں ملازمین کو ان کا گزشتہ تین مہینے کا پورا ایریئر (اضافہ شدہ رقم) بھی فراہم کیا جائے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔