’سیلاب کے دوران راحتی کاموں میں رکاوٹ ڈال رہا دہلی آرڈیننس‘ آتشی نے چیف سکریٹری کو لکھا خط

آتشی نے خط میں لکھا کہ کل سے پانی اور بیت الخلا کی کمی، بجلی نہ ہونے، کھانے کے ناقص معیار کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>عام آدمی پارٹی لیڈر آتشی / ویڈیو گریب</p></div>

عام آدمی پارٹی لیڈر آتشی / ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: دہلی کی وزیر برائے تعمیرات عامہ آتشی نے ہفتہ کے روز چیف سکریٹری نریش کمار کو خط لکھ کر سیلاب کے دوران قائم کیے گئے راحتی کیمپوں میں پانی اور بیت الخلا کی کمی کو فوری طور پر دور کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ دہلی آرڈیننس فوڈ ریلیف پروگرام کے دوران مہلک ثابت ہو رہا ہے۔

آتشی نے خط میں لکھا، ’’کل سے پانی اور بیت الخلا کی کمی، بجلی نہ ہونے، کھانے کے ناقص معیار کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ میں صبح سے ڈویژنل کمشنر سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہوں لیکن وہ میری کالز اور میسجز کا جواب نہیں دے رہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ان کیمپوں میں مقیم افراد ہماری ذمہ داری ہیں، انہیں فوری طور پر تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔


انہوں نے خط میں کہا، "چیف سکریٹری کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ریلیف کیمپوں میں تمام سہولیات فراہم کی جائیں اور اگر کسی افسر کی لاپرواہی کے سبب ان کیمپوں میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔