دہلی کی 1901 صنعتی اکائیوں کو پی این جی میں تبدیل کیا گیا: گوپال رائے

گوپال رائے نے بتایا کہ دہلی کی 1901 رجسٹرڈ صنعتی اکائیوں کو پی این جی میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور صنعتوں کے لیے صرف منظور شدہ ایندھن پر کام کرنا لازمی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے کہا کہ دہلی کی 1901 رجسٹرڈ صنعتی اکائیوں کو پی این جی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔شہر میں صنعتی آلودگی سے متعلق آج جائزہ میٹنگ کے بعد گوپال  رائے نے کہا کہ دہلی میں صنعتی اکائیوں کے باقاعدہ معائنہ کے لیے دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی ( ڈی پی سی سی ) اور ڈی ایس آئی آئی ڈی سی کی 58 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ صنعتی فضلہ کو ٹھکانے لگانے کے لیے 191 پٹرولنگ ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں، اس کے ساتھ ہی دہلی کی 1901 رجسٹرڈ صنعتی یونٹوں کو پی این جی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

دہلی کے وزیر گوپال رائے نے کہا کہ سردیوں کے موسم میں آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے حکومت کی جانب سے 25 ستمبر کو ونٹر ایکشن پلان کا اعلان کیا گیا تھا۔ دہلی میں فضائی آلودگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے سرمائی ایکشن پلان کے تحت صنعتی آلودگی اور اس کے فضلے کے انتظام کی نگرانی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ صنعتی آلودگی کے خلاف مہم کے ایک حصے کے طور پر دہلی بھر میں تین محکموں کی 191 گشتی ٹیموں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ صنعتی فضلہ کے ڈمپنگ کی مناسب نگرانی کی جا سکے۔ اس کے علاوہ ڈی پی سی سی اور ڈی ایس آئی آئی ڈی سی کی 58 ٹیمیں صنعتی یونٹس کے مسلسل معائنہ کے لیے تعینات کی گئی ہیں۔


گوپال رائے نے بتایا کہ دہلی کی 1901 رجسٹرڈ صنعتی اکائیوں کو پی این جی میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور صنعتوں کے لیے صرف منظور شدہ ایندھن پر کام کرنا لازمی ہے۔ اگر کوئی صنعتی یونٹ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرتا پایا گیا تو متعلقہ محکمے کی جانب سے اس کے خلاف مناسب اور سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔