دہلی دنیا کی آلودہ ترین راجدھانی! ممالک میں بنگلہ دیش کی حالت سب سے خراب
رپورٹ کے مطابق 2019 اور 2020 کے دوران وسیع پیمانے پر ہوا کے معیار میں بہتری کے باوجود ہندوستان میں فضائی آلودگی تاحال خطرناک طور پر بہت زیاہ ہے۔
نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی کو منگل کے روز جاری کی گئی ایک ایک رپورٹ میں عالمی سطح پر آلودہ ترین راجدھانی قرار دیا گیا ہے۔ سوئس تنظیم ’آئی کیو ایئر‘ کی جانب سے تیار کردہ ورلڈ کوالٹی رپورٹ 2020 میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے 50 آلودہ ترین شہروں میں بنگلہ دیش، ہندوستان اور پاکستان کے 49 شہر شامل ہیں۔
ممالک کی درجہ بندی میں بنگلہ کی صورت حال خراب ترین قرار دی گئی ہے۔ اس کے بعد پاکستان اور ہندوستان کی فضا سب سے خراب قرار دی گئی ہے۔ ورلڈ کیپٹل سٹی ریکننگ میں دہلی سر فہرست ہے، جبکہ اس کے بعد بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ اور منگولیا کی راجدھانی اولانبٹار موجود ہیں۔
غورطلب ہے کہ ہندوستان کے کئی شہروں میں آلودگی کے معاملہ میں جامع بہتری درج کی گئی ہے، جس میں 2019 کے مقابلہ 63 فیصد کی بہتری درج کی گئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ یہ ترقی صرف جنوری 2019 میں پیش کیے گئے ہندوستان کے اہم قومی صاف ہوا کے پروگرام (این سی اے پی) کے لئے تبدیلی معمولی ہی ہے، جو کہ 2017 کے بنیادی سال سے 2024 تک 122 منتخب شدہ شہروں میں 20-30 فیصد کے درمیان پی ایم 2.5 کی کٹوتی کا ہدف رکھتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2019 اور 2020 کے دوران وسیع پیمانے پر ہوا کے معیار میں بہتری کے باوجود ہندوستان میں فضائی آلودگی تاحال خطرناک طور پر بہت زیاہ ہے۔ دنیا کے آلودہ ترین 30 شہروں میں سے 22 ہندوستان سے تعلق رکھتے ہیں۔
ہندوستان میں اہم آلودگی کے ذرائع نقل و حمل، کھانا پکانے کے لئے بائیو ماس کو نذر آتش کرنا، بجلی کی تخلیق، صنعت، تعمیر، فضلا کو نذر آتش کرنا اور وقتاً فوقتاً پرالی جلانا وغیرہ شامل ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق دہلی کی فضائی آلودگی کا 20 سے 40 فیصد حصہ مخصوص موسم میں پنجاب کے کھیتوں میں پرالی جلانے کی وجہ سے ہوتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 17 Mar 2021, 1:40 PM