دہلی: ایمس کے سرور پر چین سے ہوا تھا سائبر حملہ، 100 میں سے 5 سرور کا ڈاٹا ریکور کرنے میں ملی کامیابی

25 نومبر کو دہلی پولیس کی اسپیشل یونٹ نے سائبر ٹیررزم کا کیس درج کیا تھا، اس حملے کی این آئی اے کے ساتھ دہلی سائبر کرائم سیل، انڈین سائبر کرائم کوآرڈنیشن، خفیہ بیورو، سی بی آئی بھی جانچ کر رہی ہے۔

ایمس، تصویر یو این آئی
ایمس، تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

مرکز کی مودی حکومت کی ناک کے نیچے دہلی کے ایمس اسپتال میں ہوئے سائبر اٹیک کو لے کر جو ایف آئی آر درج کی گئی ہے، اس میں کہا گیا ہے کہ یہ سائبر اٹیک چین سے کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں صحت و خاندانی فلاح وزارت نے بدھ کو بتایا کہ اسپتال کے 100 سرور میں 40 فزیکل اور 60 ورچوئل طریقے سے ہیک کیے گئے۔ حکومت کے مطابق ان میں سے پانچ سرور کا پورا ڈاٹا ہیکرس سے ریکور کر لیا گیا ہے۔

اس معاملے میں 25 نومبر کو دہلی پولیس کی انٹلیجنس فیوزن اینڈ اسٹریٹجک آپریشنز یونٹ نے جبراً وصولی اور سائبر ٹیررزم کا کیس درج کیا تھا۔ اس سائبر حملے کی این آئی اے کے ساتھ ساتھ الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی وزارت اور دہلی سائبر کرائم سیل، انڈین سائبر کرائم کوآرڈنیشن، خفیہ بیورو، سی بی آئی کے ذریعہ بھی جانچ ہو رہی ہے۔


دہلی ایمس نے پہلی بار 23 نومبر کو اپنے سرور میں خرابی کی اطلاع دی تھی، جس کے بعد ہنگامہ برپا ہو گیا تھا۔ سرور کی دیکھ بھال کے لیے تعینات دو تجزیہ کاروں کو معطل کر دیا گیا۔ ایمس کے افسران نے بیان میں کہا کہ ای-اسپتال ڈاٹا بحال کر دیا گیا ہے۔ سروس بحالی سے پہلے نیٹورک کو کلین کیا جا رہا ہے۔ ڈاٹا کی مقدار اور سرور/کمپیوٹر کی بڑی تعداد کے سبب عمل میں وقت لگ رہا ہے۔ سائبر سیکورٹی کے لیے پختہ انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس ماہ کے شروع میں دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے ایمس دہلی کے کمپیوٹر سسٹم پر ہوئے حملے کی جانچ شروع کی تھی۔ آفیشیل ذرائع کے مطابق مالویئر حملے کے ذرائع کی شناخت کرنے کے لیے ایمس دہلی کے سرور کی جانچ کے لیے سنٹرل فارنسک لیب (سی ایف ایس ایل) کی ایک ٹیم کو بھی سروس میں لگایا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔