دہلی-این سی آر میں خوشگوار موسم، صبح کے وقت بادل برسے

دہلی میں صبح سویرے بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ۔ صبح سویرے دہلی کے کچھ علاقوں میں آج بارش ہوئی جس کی وجہ سے کچھ علاقوں میں پانی بھی جمع ہو گیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

آج یعنی 13 جولائی کو دہلی-نوئیڈا سمیت آس پاس کے کئی علاقوں میں صبح کے وقت تیز بارش ہوئی اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ دہلی-این سی آر کے لوگ کئی دنوں سے گرمی سے نبرد آزما تھے۔ لیکن ویک اینڈ کا آغاز خوشگوار موسم کے ساتھ ہوا۔ بارش کے ساتھ ساتھ ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم بھی نرم ہو گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کئی علاقوں میں پانی جمع ہونا شروع ہو گیا۔

اس سے قبل صبح سویرے محکمہ موسمیات نے بارش کی وارننگ جاری کی تھی۔ صبح سویرے محکمہ موسمیات نے شمالی دہلی، شمال مشرقی دہلی، وسطی دہلی، نئی دہلی، جنوبی دہلی، جنوب مشرقی دہلی، مشرقی دہلی، این سی آر (لونی دیہات، ہنڈن اے ایف اسٹیشن، غازی آباد، اندرا پورم، چھپرولا، نوئیڈا) کو خبردار کیا تھا۔ دادری، گریٹر نوئیڈا، فرید آباد، بلبھ گڑھ، گنور، سونی پت، سوہنا، پلول، نوہ (ہریانہ)، بڑوت، باغپت، کھیکڑا، سکندرآباد، خرجہ (یوپی) میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔


اگلے ہفتے کی بات کریں تو محکمہ موسمیات نے 18 جولائی تک ایسے ہی موسم کی پیش گوئی کی ہے۔ اگلے ہفتے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم درجہ حرارت 27 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔