تہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت کے بعد سنیتا کیجریوال کی وزیر اعلیٰ کیجریوال سے ہوئی ملاقات

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی بیوی سنیتا نے آج تہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت ملنے کے بعد اپنے شوہر سے ملاقات کی، عآپ نے پیر کے روز یہ جانکاری دی۔

<div class="paragraphs"><p>سنیتا کیجریوال، فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

سنیتا کیجریوال، فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

تہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت ملنے کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی بیوی سنیتا نے ان سے ملاقات کی۔ یہ جانکاری پیر کے روز عام آدمی پارٹی (عآپ) نے دی۔ حالانکہ عآپ نے اتوار کے روز الزام لگایا تھا کہ جیل افسران نے سنگیتا کیجریوال کو وزیر اعلیٰ سے ملنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ تہاڑ کے افسران نے اس الزام کو خارج کر دیا تھا، اور آج ان کی ملاقات کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

اس درمیان آج دہلی حکومت میں وزیر آتشی کی بھی وزیر اعلیٰ سے ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات کے بعد آتشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال جی سے ملتے ہی میں نے ان سے ان کا حال چال پوچھا، تو انھوں نے کہا کہ آپ لوگ میری فکر مت کرو، بس دہلی والوں کی فکر کرو اور ان کا خیال رکھو۔ انھوں نے مجھ سے دہلی کی عوام کو ملنے والی تمام سہولیات کا اسٹیٹس جانا اور ہدایت دی کہ گرمیوں میں کسی کو بھی پانی کی قلت نہیں ہونی چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے دہلی کی ماؤں-بہنوں سے کہا ہے کہ وہ جلد ہی جیل سے باہر آئیں گے اور انھیں 100 روپے کی اعزازی رقم دیں گے۔‘‘


قابل ذکر ہے کہ عآپ کے ذریعہ لگاتار ایسے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سے پارٹی لیڈران کو ملنے نہیں دیا جا رہا ہے اور کئی طرح کے رخنات کھڑے کیے جا رہے ہیں۔ حالانکہ آج سنیتا کیجریوال اور آتشی کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات ہوئی اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان بھی منگل کے روز ان سے ملاقات کرنے والے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔