خبردار! کووڈ کے دونوں ٹیکے لگوانے والوں کی بھی جا رہی جان

دہلی محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق قومی راجدھانی میں 5 سے 9 جنوری کے درمیان درج کی گئیں مجموعی 46 اموات میں سے 11 لوگوں کو کووڈ-19 کے خلاف ٹیکے کی دونوں خوراک دی گئی تھی۔

کووڈ ٹیکہ۔ تصویر یو این آئی
کووڈ ٹیکہ۔ تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

ہندوستان میں کورونا کا قہر تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ مہاراشٹر اور دہلی میں یہ اثر کچھ زیادہ ہی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ دہلی محکمہ صحت کے مطابق قومی راجدھانی میں 5 سے 9 جنوری کے درمیان درج کی گئیں مجموعی 46 اموات میں سے 11 لوگوں کو کووڈ-19 کے خلاف ٹیکے کی دونوں خوراک دی گئی تھں۔ ایسے میں کورونا کے ٹیکے کو لے کر سوال اٹھنے لگے ہیں کہ کیا یہ کورونا وائرس پر اتنے کارگر نہیں ہیں جتنا ہونا چاہیے؟ حالانکہ ان میں سے بیشتر مہلوک پہلے سے ہی کسی بڑی بیماری کے شکار تھے۔

واضح رہے کہ راجدھانی دہلی میں اب تک اس مہینے میں مجموعی طور پر 70 کووڈ مریضوں کی موت ہو گئی ہے۔ راجدھانی میں لگاتار دو دن ہفتہ اور اتوار کو 17 اموات درج ہوئی ہیں۔ 5 دنوں میں ہوئیں مجموعی 46 اموات میں سے 34 میں کینسر اور دل یا گردے کے مرض میں مبتلا تھے۔ پیش کردہ جانکاری کے مطابق اسپتالوں میں داخل ہونے کے بعد کامریڈیڈٹی والے 21 افراد کووڈ سے متاثر ہو گئے۔ مجموعی اموات میں سے 32 مریضوں کو اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا۔


گزشتہ پانچ دنوں میں مرنے والوں میں نصف سے زیادہ 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگ تھے۔ ان میں سے 25 لوگ 60 سے زیادہ عمر کے تھے، جب کہ 14 مریض 41 سے 60 سال کے تھے۔ 21 سے 40 سال کے 5، جب کہ 16 سے 20 سال کا 1 اور صفر سے 15 سال میں 1 کی موت ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق مجموعی اموات میں سے 12 نے اسپتال میں داخل ہونے کے ایک ہی دن میں دَم توڑ دیا تھا۔ اسپتال میں داخل ہونے کے ایک دن کے اندر 11 مریضوں کی موت ہوئی۔ داخل ہونے کے دو دن بعد 6 کی موت ہوئی، تین سے سات دنوں کے اندر 14 لوگوں کی موت ہو گئی اور تین کی موت اسپتال میں داخل ہونے کے 7 دنوں بعد ہوئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔