مایہ ناز گلوکارہ لتا منگیشکر کورونا وائرس سے متاثر، آئی سی یو میں داخل
لتا منگیشکر کے اہل خانہ نے کہا کہ دیدی کی طبعیت بہتر ہے اور ان کی ضعیف العمری کے پیش نظر احتیاط کے طور پر انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔
ممبئی: ہندوستان کی عظیم گلوکارہ اور ملک کے اعلیٰ ترین شہری ایوارڈ ’بھارت رتن‘ سے سرفراز لتا منگیشکر کورونا وائرس سے متاثر ہو گئی ہیں۔ انہیں ممبئی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ لتا منگیشکر کے اہل خانہ نے یہ اطلاع دی۔
لتا منگیشکر 92 سال کی ہیں اور انہیں جنوبی ممبئی میں واقعہ ان کی رہائش کے قریب موجود بریچ کینڈی اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔ آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق لتا منگیشکر میں کورونا کی ہلکی علامات ظاہر ہو رہی ہیں۔ ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ تجربہ کار ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کا علاج کر رہی ہے۔
لتا منگیشکر کے اہل خانہ نے کہا کہ ’’دیدی کی طبعیت بہتر ہے اور ان کی ضعیف العمری کے پیش نظر احتیاط کے طور پر انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے، تاکہ ان کی نگہداشت کی جا سکے اور ہم کوئی چانس بھی نہیں لے سکتے۔ اہل خانہ کی حیثیت سے ہم چاہتے ہیں کہ ان کی پوری دیکھ بھال کی جائے۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔