آنجہانی پونٹی چڈھا کا 400 کروڑ روپے کا فارم ہاؤس ڈی ڈی اے نے کیامسمار

ڈی ڈی اے کے ذریعے ایک مضبوط پیغام دیا جا رہا ہے کہ کوئی شخص کتنا ہی اعلیٰ درجہ کا کیوں نہ ہو، سرکاری اراضی پر ناجائز تجاوزات اور غیر مجاز تعمیرات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی یعنی ڈی ڈی اےکی بلڈوزر کارروائی جاری ہے۔ ڈی ڈی اے نے آنجہانی شراب کے تاجر اور رئیل اسٹیٹ ڈویلپر پونٹی چڈھا عرف گوردیپ سنگھ کے تقریباً 400 کروڑ روپے کے فارم ہاؤس کو منہدم کردیا۔ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مطابق یہ فارم ہاؤس جنوبی دہلی کے چھتر پور علاقے میں 10 ایکڑ پر پھیلا ہوا تھا۔ واضح رہے کہ 2012 میں پونٹی چڈھا اپنے بھائی ہردیپ چڈھا کے ساتھ اس فارم ہاؤس میں فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے تھے۔

ڈی ڈی اے کی یہ مہم ناجائز قبضوں اور زمین پر ناجائز تجاوزات کے خلاف جاری کارروائی کا حصہ ہے۔ اسی طرح کی انہدامی مہم شمال مشرقی دہلی میں جنوری 2024 کے اوائل میں چلائی گئی تھی۔ شمال مشرقی دہلی کے گوکل پوری میں 13 سے 17 جنوری تک منعقدہ اس پروگرام میں کئی تجارتی شو روم، بینکوئٹ ہال، ایک ہوٹل اور ایک گودام کو منہدم کر دیا گیا۔ یہ تمام غیر قانونی تعمیرات تقریباً 4 ایکڑ سرکاری اراضی پر پھیلے ہوئے تھے۔


ڈی ڈی اے نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کو گرانے اور سرکاری اراضی کو دوبارہ حاصل کرانے مہم جاری ہے۔ اس کے ذریعے ایک مضبوط پیغام دیا جا رہا ہے کہ کوئی شخص کتنا ہی اعلیٰ درجہ کا کیوں نہ ہو، سرکاری اراضی پر ناجائز تجاوزات اور غیر مجاز تعمیرات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔